உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shoaib Akhtar:اسپتال میں بھرتی ہوئے شعیب اختر، ویڈیو میں ہوئے جذباتی،کہا-مزید 5 سال اور کھیلتا تو۔۔۔

     اسپتال میں بھرتی سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا چھلکا درد۔

    اسپتال میں بھرتی سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کا چھلکا درد۔

    Shoaib Akhtar Knee Surgery: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب کو 2000 کی دہائی کا بہترین فاسٹ بولر سمجھا جاتا تھا۔ بہت سے بلے باز ان کی باؤلنگ کی رفتار کے سامنے نہیں ٹک پاتے تھے۔

    • Share this:
      Shoaib Akhtar Knee Surgery: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ وہ اپنے کھیل کے وقت سے گھٹنے کی شدید چوٹ سے لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں ایک بار پھر اس پریشانی کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اس بار شعیب کے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے۔ سرجری کے بعد شعیب نے ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ان کا درد چھلک رہا ہے۔

      شعیب نے بتایا کہ گھٹنے کے زخمی ہونے کے باعث ان کا کیریئر بہت جلد ختم ہو گیا۔ ورنہ وہ مزید چار پانچ سال کھیل سکتے تھے۔ شعیب کو پچھلے 10 سالوں سے گھٹنے کا یہ مسئلہ ہے۔ اب ان کی آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں سرجری ہوئی ہے۔ سرجری کے بعد شعیب نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

      اس ویڈیو میں شعیب بہت جذباتی نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سرجری کامیاب رہی۔ شعیب نے مداحوں سے بھی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ شعیب نے ویڈیو میں کہا- میں مزید چار سے پانچ سال کرکٹ کھیل سکتا تھا۔ تاہم، میں جانتا تھا کہ اگر میں نے ایسا کیا تو میں وہیل چیئر پر ہی ختم ہو جاؤں گا۔ اسی لیے میں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)





      یہ بھی پڑھیں:

      Asia Cup 2022: ہند ۔ پاک میچ سے پہلے سابق لیجنڈ نے کہا : آفریدی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Video: مہندر سنگھ دھونی کا دل چھو لینے والا ویڈیو وائرل، فینس کررہے جم کر تعریف

      راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب کو 2000 کی دہائی کا بہترین فاسٹ بولر سمجھا جاتا تھا۔ بہت سے بلے باز ان کی باؤلنگ کی رفتار کے سامنے نہیں ٹک پاتے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ بھی شعیب کے پاس ہے۔ شعیب نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 14 ٹی ٹوئنٹی، 163 ون ڈے اور 46 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ ان کے نام ٹی ٹوئنٹی میں 21، ون ڈے میں 247 اور ٹیسٹ میں 178 وکٹیں ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: