ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب نے خود کو کہا ’ڈان آف کرکٹ‘ تو ہندوستانی مداحوں نے کر دیا ٹرول

بتا دیں کہ شعیب کئی بار ہندوستانی کھلاڑیوں کو زخمی کر چکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈان آف کرکٹ بھی کہا جاتا ہے۔

  • Share this:
شعیب نے خود کو کہا ’ڈان آف کرکٹ‘ تو ہندوستانی مداحوں نے کر دیا ٹرول
شعیب اختر کی فائل فوٹو

پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر نے اپنی رفتار کی وجہ سے دنیا بھر میں نام کمایا۔ تاہم اس سے بھی زیادہ وہ کھلاڑیوں کو اپنی گیندوں سے زخمی کرنے کے لئے جانے جاتے تھے۔ شعیب کئی بار ہندوستانی کھلاڑیوں کو زخمی کر چکےہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈان آف کرکٹ یعنی کرکٹ کا ڈان بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم جب شعیب اختر نے اس الزام پر صفائی پیش کرنے کی کوششش کی تو صارفین نے انہیں ہی ٹرول کر دیا۔

شعیب اختر نے اتوار کے روز ٹویٹ کر کے لکھا تھا کہ ’بھلے ہی لوگ مجھے کرکٹ کا ڈان کہیں پر میں نے کبھی ایسا کرنے پر اچھا محسوس نہیں کیا۔ میں جب بھاگتا تھا تو اپنے ملک اور ملک کی محبت کے لئے کرتا تھا‘‘۔

تاہم ہندوستانی مداحوں کو یہ پسند نہیں آیا اور انہیں ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کی زخمی کر دینے والی گیندبازی کی یاد دلائی۔


















First published: Oct 09, 2018 01:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading