آئی پی ایل میں کمینٹری پینل سے باہر ہوئے اس پاکستانی کرکٹر نے ٹوئٹر پر جتایا دکھ
آکاش چوپڑا نے بدھ کے روز آئی پی ایل میں ہونے والے چنئی سپر کنگس اور سن رائزرس کے درمیان میچ کے لئے کمنٹری کا روسٹر ٹوئٹر پر شئیر کیا جس میں گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، اتل وسان کے علاوہ ایم بسلا کا بھی نام شامل تھا
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 18, 2019 12:35 PM IST

شعیب اختر: فائل فوٹو
آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں بھی ہندی کمنٹیٹر ناظرین کو خوب لطف اندوز کرا رہے ہیں۔ آکاش چوپڑا، عرفان پٹھان کے ساتھ اس بار اس پینل میں گوتم گمبھیر بھی شامل ہیں۔ حالانکہ ایک ایسا نام بھی ہے جو اس بار پینل کا حصہ نہیں ہے۔
ہم بات کر رہے ہیں پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کی۔ پچھلے سیزن تک شعیب بھی اس پینل کا حصہ ہوا کرتے تھے اور کمینٹری کیا کرتے تھے۔
آکاش چوپڑا نے بدھ کے روز آئی پی ایل میں ہونے والے چنئی سپر کنگس اور سن رائزرس کے درمیان میچ کے لئے کمنٹری کا روسٹر ٹوئٹر پر شئیر کیا جس میں گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، اتل وسان کے علاوہ ایم بسلا کا بھی نام شامل تھا۔ جبکہ اس میں شعیب اختر کا نام دکھائی نہیں دیا۔
Hindi Commentary Roster #SRHvCSK #ipl @StarSportsIndia pic.twitter.com/QthKSHl3eR
— Aakash Chopra (@cricketaakash) April 17, 2019
اس کے کچھ دیر بعد ہی شعیب اختر نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس روسٹر میں میرا نام غائب ہے اور ساتھ ہی ایک روتی ہوئی اموجی کا بھی استعمال کیا۔
My name is missing in that roster ..😔
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 17, 2019