ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کی شکست سے مایوس شعیب اخترنے کہا- پاکستان کی دعائیں بھی ہندوستان کے کام نہیں آئیں

ہندوستان کی شکست سے پاکستانی خفا ہیں۔ شعیب اخترنے ویڈیو کے ذریعہ اپنا ملال ظاہر کیا ہے۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کی شکست سے مایوس شعیب اخترنے کہا- پاکستان کی دعائیں بھی ہندوستان کے کام نہیں آئیں
پاکستان کے سابق تیزگیند باز شعیب اختر۔

انگلینڈ نے انڈیا کا آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں 'وجے رتھ' روک دیا۔ اتوارکو برمنگھم میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 31 رنوں سے شکست دے دی، لیکن ہندوستان سے زیادہ پاکستانیوں کو یہ ہارچبھ رہی ہے۔ وجہ بھی لازمی ہے، انگلینڈ نے یہ میچ جیت کر پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ایسے میں بہت سارے پاکستانیوں نے ہندوستان کو اس شکست کے لئے کوسا ہے۔ اسی میں سابق تیز گیند بازشعیب اختربھی شامل ہوگئے ہیں۔


راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اخترنے ہندوستان کی شکست کا ملال لوگوں سے شیئرکیا ہے۔ شعیب اخترنے یوٹیوب پرایک ویڈیو ڈالتے ہوئے کہا 'لگتا ہے پاکستان کی دعائیں ہندوستان کے کام نہیں آئیں۔ 1947 کے بعد ایسا پہلی دفعہ ہوا ہوگا کہ پاکستانی شائقین ہندوستان کی جیت کی دعا مانگ رہے ہوں، نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش اورسری لنکا کےلوگ بھی ہندوستان کی جیت کی دعا کررہےتھے، لیکن لگتا ہے کہ پورے برصغیر کی دعائیں ہندوستان کی شکست نہیں ٹال سکیں۔ ہندوستان کے لئے اچھا کھیلنے والا ہندوستان کے ساتھ ساتھ ہمارا بھی ہیرو بن جاتا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہندوستان نے اپنی طرف سے سب سے بہترین کارکردگی کی، لیکن ان کی کارکردگی سے بھی پاکستان کو مدد نہیں ملی'۔


انگلینڈ نے دکھائی ہندوستان کی کمزوری


مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 42 رنوں کی اننگ کھیلی۔ تصویر: اے پی
مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے خلاف ناٹ آوٹ 42 رنوں کی اننگ کھیلی۔ تصویر: اے پی


شعیب اخترنے اپنے ویڈیو میں آگے کہا 'انگلینڈ نے ہندوستان کی کمزوری پوری دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔ ہندوستان کے گیند بازون کی انگلش بلے بازوں نے جم کرپٹائی کی اورہندوستان بلے بازی میں بھی کچھ خاص کمال نہیں کرسکا۔ اگر ہدف 300 کے آس پاس ہوتا تو بھی ہندوستان کے پاس ایک موقع ہوتا، لیکن ہندوستان نے شاید 30 رن زیادہ دے دیئے'۔

پاکستان کی راہ مشکل ہوئی

عالمی کپ میں پاکستان کی راہ اب مشکل نظرآرہی ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے پاکستان کو بنگلہ دیش کے کلاف اپنا آخری گروپ میچ جیتنا ہی ہوگا۔ ساتھ ہی پاکستان کو یہ دعا کرنی ہوگی کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کے کلاف اپنا آخری مقابلہ ہارجائے۔ اگردونوں، پاکستان اورانگلینڈ اپنے بچے ہوئے مقابلے جیت جاتے ہیں، تو بھی انگلینڈ ہی سیمی فائنل میں جائے گا۔ ایسے میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل لگ رہا ہے۔
First published: Jul 01, 2019 11:35 PM IST