உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی کی شادی پر کمنٹ کرنا شعیب اختر کو پڑا مہنگا، انوشکا شرما کے فینس نے ظاہر کیا غصہ

    وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پر کمنٹ کرنا شعیب اختر کو پڑا مہنگا۔

    وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پر کمنٹ کرنا شعیب اختر کو پڑا مہنگا۔

    پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اے این آئی سے ایک بات چیت کے دوران کہا کہ اگر میں انڈیا میں ہوتا اور ایک تیز گیند باز ہوتا تو میں شادی نہیں کرتا۔ میں اپنی کرکٹ پر دھیان دیتا۔ یہ میری سوچ ہے۔ یہ کوہلی کا نجی فیصلہ ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی بیٹی وامیکا کو لے کر خوب بحث جاری ہے۔ جب سے انوشکا کی بیٹی کی فوٹو وائرل ہورئی ہے لوگ اپنا اپنا ردعمل ڈے رہے ہیں۔ اس درمیان کوہلی کے کرکٹ پر بھی بحث کی جارہی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر (Shoaib Akhtar) بھی آگئے ہیں۔ انہوں نے وراٹ اور انوشکا کی شادی پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا، کہ وراٹ کو انوشکا سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ جس کے بعد انہیں ان دونوں کے فینس خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ شعیب کو نصیحت نہ دینے کی صلاح دے رہے ہیں۔ انوشکا کے کئی فینس ان کی اس بات کو فضول اور پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر کے اس بیان پر سب لوگ اپنی رائے رکھ رہے ہیں اور ان کے اس بیان کی مذمت بھی کررہے ہیں۔


      پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اے این آئی سے ایک بات چیت کے دوران کہا کہ اگر میں انڈیا میں ہوتا اور ایک تیز گیند باز ہوتا تو میں شادی نہیں کرتا۔ میں اپنی کرکٹ پر دھیان دیتا۔ یہ میری سوچ ہے۔ یہ کوہلی کا نجی فیصلہ ہے۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے تو میں اپنے کرکٹ پر فوکس کرتا۔ پچھلے سال کوہلی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لیا انہوں نے ٹی-20 کی کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد انہیں ون ڈے کی کپتانی بھی کھونی پڑی تھی۔ اب انہوں نے ٹسٹ میچ کی بھی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ اس فیصلے پر سب کی الگ الگ رائے ہے لیکن شعیب کی رائے وراٹ اور انوشکا کے فینس کو پسند نہیں آرہی ہے۔

      سوشل میڈیا پر بیان پر ہورہی ہے تنقید
      ایک یوزر نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ان کے حساب سے کرئیر ہی سب کچھ ہے۔ آپ کے لئے لو لائف، فیملی، خوشیاں کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کے لوگوں کو اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔ ایک جمی نامی یوزر نے وراٹ کے ریلیشن شپ کے بعد کے ریکارڈ کو سامنے رکھ دیا اور کہا کہ وراٹ کا کرئیر اُسی وقت بلندی پر تھا جب وہ انوشکا کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: