ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ونڈے سیریز پر کرکٹ کی دنیا کی نظر ہے۔ دوسرے ونڈے میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست حاصل ہوئی ہے۔ آسٹریلیا نے 11 اوور میں ہی ہندوستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنوں کا ٹارگیٹ حاصل کرلیا۔
اس درمیان پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر نے وراٹ کوہلی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں وراٹ کوہلی کولے کر کہا کہ ’وراٹ اس گاڈ‘، وراٹ کے بلے بازی کو لے کر اختر نے آگے کہا کہ وراٹ کے پاس قابلیت ہے اور وہ حقدار ہے کہ وہ اچھا کھیلیں ساتھ ہی اختر نے وراٹ کو لے کر کہا، ’اگر وراٹ مجھے سن رہے ہیں تو میں کہنا چاہوں گا کہ وراٹ آپ کو 110 سنچریاں بنانا ہے اور 43 سال کی عمر تک کھیلنا ہے۔ وراٹ کے بعد جب شعیب اختر سے بابر اعظم کے بارے میں پوچھا گیا کہ آپ بابر اعظم کو کیسے دیکھتے ہیں تو شعیب نے جواب دیا، 'بابر اعظم ایک کلاسک کرکٹر ہیں۔ اولڈ اسکول ٹائپ اور پھر وہ ون ڈے کھیلیں، اپنا کھیل بدلیں اور اب وہ ٹی ٹوئنٹی میں خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اب وہ خود کو دھیرے دھیرے سبھی فارمیٹ کے لیے تیار کرچکے ہیں، لیکن اب رہی بات اسٹرائیک ریٹ کی تو میں نے بھی بابر سے بات کی ہے اس نے مجھے کہا تھاکہ وہ اس پر بھی کام کررہا ہے۔ اگر سب اچھا رہا تو وہ اگر وراٹ جتنا لمبا کھیل جاتا ہے تو وہ بھی اتنے ہی سنچریاں بنا لے گا(کوہلی کے سنچریوں کی برابری) اور وہ اس سنگ میل کو بھی پار کرجائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔