نئی دہلی. پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر اپنی بایوپک 'راولپنڈی ایکسپریس - رننگ اگینسٹ دی اوڈز' ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ شعیب اختر نے لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ آپ سب کو بتا رہا ہوں کہ چند ماہ تک سوچنے کے بعد میں نے اپنی بایوپک 'راولپنڈی ایکسپریس' (Rawalpindi Express) سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ میں نے بایوپک کے حوالے سے فلمسازوں کے ساتھ معاہدہ مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس کے بعد اگر کوئی میرا نام کا استعمال کرکے فلم بناتا ہے تو میں اس کے خلاف مقدمہ درج کروں گا۔
شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'انتہائی افسوس کے ساتھ آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ کئی مہینوں کے غور و خوض کے بعد میں نے اپنی انتظامیہ اور قانونی ٹیم کے ذریعے سے فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' اور اس کے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدہ کو ختم کرکے اور اس کے فلمسازوں سے اپنے آپ کو الگ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ . یقیناً یہ ایک ڈریم پروجیکٹ تھا اور میں نے اس پر قائم رہنے کی پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔ اختلاف رائے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی شرائط کی مسلسل خلاف ورزی کی وجہ سے مجھے بیچ میں معاہدہ ختم کرنا پڑا۔
شادی سے پہلے آل راؤنڈر کرکٹر اکشر پٹیل کا سامنے آیا راز، سوشل میڈیا پر گرل فرینڈ نےلکھا یہ
جو نہیں جانتے تھے وراٹ ۔ روہت، ایم ایس دھونی کا ہے یہ بڑا راز جانتے تھے ٹیم کے دو لوگبائوپک بنی تو مقدمہ دائر کریں گے: اختر
اختر کا مزید کہنا تھا کہ 'اس لیے میں نے اپنی زندگی کی کہانی کے حقوق کی منسوخی کے لیے تمام قانونی پروٹوکول پر عمل کرنے کے بعد پروجیکٹ سے واک آؤٹ کیا ہے۔ شعیب نے کہا کہ اگر پروڈیوسرز معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد بھی میری بایوپک بناتے رہے اور میرا نام استعمال کرتے رہے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔