ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اخترنےکہا- میں نے ان کی پسلیاں توڑیں، لیکن مجھ سے نہیں خوفزدہ ہوئے سوربھ گانگولی

شعیب اخترنےکہا 'گانگولی شاندارقائد ہیں، صلاحیت چننےکے معاملے میں وہ ایماندار شخص ہیں۔ ان کے پاس کرکٹ کی شاندارسمجھ ہے۔ وہ ہندوستانی ٹیم کو فرش سے اعلیٰ سطح (عرش) پرلے گئے'۔

  • Share this:
شعیب اخترنےکہا- میں نے ان کی پسلیاں توڑیں، لیکن مجھ سے نہیں خوفزدہ ہوئے سوربھ گانگولی
سوربھ گانگولی اورشعیب اختر خوشگوار موڈ میں۔

سابق تیزگیند بازشعیب اخترنےکہا ہے کہ سوربھ گانگولی کے کپتان بننے سے قبل انہیں کبھی نہیں لگتا تھا کہ ہندوستان - پاکستان کوہراسکتا ہے۔ 'ہندوستانی کرکٹ میں تبدیلی' کا سہرا انہوں نے بی سی سی آئی کےنئے صدرکودیا۔ سابق تیزگیند بازشعیب اخترنےساتھ ہی کہا کہ یہ کہنا کہ گانگونی ان سے ڈرتے تھے، غلط ہے۔ پاکستان کےلئے1997 سے2007 کے درمیان 46 ٹسٹ میں 247 وکٹ حاصل کرنے والے 44 سال کے شعیب اخترنےکہا کہ لوگوں کوغلط  فہمی تھی کہ گانگولی ان کی تیزرفتارگیندوں کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے۔


شعیب اخترنےکہا 'میں نے موہالی میں اس کے جسم، پسلیوں پرگیند ماری۔ وہ میری گیند پرہک یا پل شاٹ نہیں کھیل پایا۔ یہ اس کی بلے بازی کی کمی تھی۔ وسیم اکرم نے مجھےاس کی پسلیوں پرگیند مارنےکوکہا، لیکن یہ غلط فہمی تھی کہ وہ مجھ سےڈرتا تھا۔ آخروہ میرے سے ڈرتا تومیری گیند کا سامنا کرنے کیوں آتا'۔


شعیب اخترکا شمار دنیا کے سب سے تیز گیند بازوں میں ہوتا ہے۔
شعیب اخترکا شمار دنیا کے سب سے تیز گیند بازوں میں ہوتا ہے۔


گانگولی ہندوستانی ٹیم کوفرش سے عرش پرلے گئے

سوربھ گانگولی 2000 سے 2005 تک ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہے۔ مہندرسنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کے ذریعہ پیچھے چھوڑے جانے تک وہ ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان رہے۔ شعیب اخترنےکہا 'گانگولی شاندارقائد ہیں، صلاحیت چننےکے معاملے میں وہ ایماندار شخص ہیں۔ ان کے پاس کرکٹ کی شاندارسمجھ ہے۔ وہ ہندوستانی ٹیم کو فرش سے اعلیٰ سطح (عرش) پرلے گئے'۔

ہندوستانی ٹیم کی سوچ بدل دی

شعیب اخترنے سوربھ گانگولی کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئےکہا 'میں نے میدان پراور میدان کے باہرسوربھ گانگولی کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس میں وہ  میرا کپتان تھا۔ وہ ایسا شخص ہے، جو ہندوستانی کرکٹ میں تبدیلی لے کرآیا۔ اس نے ہندوستانی ٹیم کی ذہنیت تبدیل کردی۔ اس کے کپتان بننے سے قبل 1997 یا 1998 میں، مجھے کبھی نہیں لگا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کو شکست دینے کےلئے ذہنی طورپرمضبوط ہے'۔

سوربھ گانگولی نے اپنے کیریئر میں 311 ونڈے میچ کھیل کر 11363 رن بنائے ہیں۔ (فائل فوٹو)۔
سوربھ گانگولی نے اپنے کیریئر میں 311 ونڈے میچ کھیل کر 11363 رن بنائے ہیں۔ (فائل فوٹو)۔


ٹسٹ کرکٹ کو بچائے گا گانگولی

پاکستانی  سابق تیزگیند بازنےاپنے یوٹیوب چینل پرایک ویڈیو میں کہا 'اس میں صلاحیت کو پہچاننے کی صلاحیت تھی۔ وہ ہربھجن سنگھ، ویریندرسہواگ، ظہیرخان اوریوراج سنگھ جیسے کھلاڑیوں کولایا۔ آخرکارمیں نےایک الگ ہندوستان دیکھا۔ ان کے پاس ایسی ٹیم تھی، جوپاکستان کو شکست دے سکتی تھی۔انہوں نے 2004 میں پاکستان کے خلاف سیریز جیتی، یہ بڑی سیریزتھی'۔ انہوں نےکہا 'وہ بی سی آئی کا صدربننے والا ہے، امید کرتا ہوں کہ وہ عالمی کرکٹ میں فرق پیدا کرپائے گا، ٹسٹ کرکٹ کو بچائےگا اورپورے سال کھیلے جارہے کرکٹ کو کم کرے گا'۔
First published: Oct 16, 2019 10:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading