உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’بابر اعظم صرف کلاسک دکھنا چاہتے ہیں‘: شعیب اختر نے پاکستانی کپتان کی شبیہ پر اٹھائے سوال

    شعیب اختر نے پاکستانی کپتان کی شبیہ پر اٹھے سوال

    شعیب اختر نے پاکستانی کپتان کی شبیہ پر اٹھے سوال

    Pakistan Babar Azam: شعیب اختر نے آسٹریلیا میں آئندہ ماہ ہونے والے ٹی20 عالمی کپ 2022 کے لئے باضابطہ طور پر 15 رکنی ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بھاری تنقید کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کراچی: شعیب اختر نے آسٹریلیا میں آئندہ ماہ ہونے والے ٹی20 عالمی کپ 2022 کے لئے باضابطہ طور پر 15 رکنی ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بھاری تنقید کی ہے۔ دراصل، پاکستان کے سابق تیز گیند باز ٹیم سلیکشن سے مایوس تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی مڈل آرڈر میں آرہی پریشانیوں کو دور کرنے میں ناکام رہا، جس کی جھلک حال ہی میں ختم ہوئے ایشیا کپ 2022 میں بالکل صاف نظر آئی تھی۔

      مڈل آرڈر کی تشویش کے علاوہ، ’راولپنڈی ایکسپریس‘ نے ایشیا کپ کی ہار کے بعد بابر اعظم کی بلے بازی اور کپتانی کے طریقوں پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ بھلے ہی ’مین ان گرین‘ نے گزشتہ سال کے ٹی20 علامی کپ کے سیمی فائنل اور بابر اعظم کی قیادت میں ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں جگہ بنائی ہو، لیکن اہم میچوں میں ان کی کپتانی کی حکمت عملی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

      شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بولتے ہوئے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’مجھے نہیں لگتا کہ کپتان کو اس فارمیٹ میں کام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ جسم کے قریب کھیلنے کی کوشش کرنے کے بجائے اپنے فارم کو پھر سے پانے کے لئے کلاسک ڈرائیو کی تلاش کر رہے ہیں۔ وہ صرف کلاسک دکھنا چاہتے ہیں۔ فارم تلاش کرنے کا یہ کون سا طریقہ ہے؟‘

      ایشیا کپ سے پہلے فارم میں چل رہے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے مداحوں کو اس بار مایوس کیا۔ انہوں نے ایشیا کپ میں کل 6 میچ کھیلے اور 11.33 کی اوسط سے صرف 68 رن ہی بناسکے۔ اس دوران پاکستان کے کپتان کا اسٹرائیک ریٹ 107.93 رہا، جبکہ ایشیا کپ میں ایک بار وہ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹے۔ ٹورنا منٹ میں بابر اعظم کا سب سے زیادہ ذاتی اسکور 30 رن رہا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: