ہوم » نیوز » اسپورٹس

سامنے آیا پاکستانی کرکٹ کا کالا سچ، شعیب اختر نے کہا۔ اس ہندو کھلاڑی کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے کھلاڑی

بتا دیں کہ پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میں 261 اور 18 ون ڈے میں 15 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

  • Share this:
سامنے آیا پاکستانی کرکٹ کا کالا سچ، شعیب اختر نے کہا۔ اس ہندو کھلاڑی کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے کھلاڑی
دانش کنیریا: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کرکٹ دنیا کے سامنے پاکستانی ٹیم کے ایک اور کالے سچ کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر نے ٹیم کے سابق اسپنر دانش کنیریا کو لے کر ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ اس کے مطابق، دانش کنیریا ہندو تھے اس لئے پاکستانی ٹیم میں ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا تھا۔ ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی اور ٹیم کے کھلاڑی یہاں تک کہتے تھے کہ دانش کنیریا ان کے ساتھ کھانا کیوں کھاتے ہیں۔ شعیب اختر نے ایک چیٹ شو کے دوران پاکستان کے سابق کرکٹروں اسیم کمال اور راشد لطیف کے ساتھ یہ انکشاف کیا۔ بتا دیں کہ پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میں 261 اور 18 ون ڈے میں 15 وکٹ حاصل کئے ہیں۔


شعیب اختر: فائل فوٹو


او بی این کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس چیٹ شو کے دوران شعیب اختر نے ایک سوال کے جواب میں کہا ’ اسٹیو وا نے اینڈریو سائمنڈس کو لگاتار مواقع دئیے۔ وہ دو سال تک کرکٹ کھیلے۔ اے بی ڈیویلئرس نے کٹن ڈی کاک کو بازآبادکاری سینٹر بھیجا۔ انہیں تیار کیا اور آج دیکھئے وہ کیا کر رہے ہیں؟ ہمارے یہاں تو ڈریسنگ روم میں ہی کھلاڑیوں کو خراب کر دیا جاتا ہے‘۔ راشد لطیف نے کہا ’ یوسف یوہانہ کو بہت تنگ کیا گیا۔ وہ بھی بے مثال کھلاڑی تھے‘۔ یوہانہ بنیادی طور پر عیسائی تھے۔ بعد میں اچانک انہوں نے مذہب اسلام کو قبول کر لیا تھا۔


دانش کنیریا: فائل فوٹو


شعیب اختر نے دانش کنیریا کو لے کر بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ یوسف کے نام بارہ ہزار رن درج ہیں۔ مگر ہم نے کبھی اس کا احترام نہیں کیا۔ دو۔ تین کھلاڑیوں سے میری لڑائی بھی ہوئی۔ میں نے کہا کہ اگر کوئی ہندو ہے بھی تو بھی وہ کھیلے گا۔ پھر اسی ہندو نے ہمیں ٹیسٹ سیریز جتائی‘‘۔  اسی دوران دانش کنیریا کا ذکر ہونے پر شعیب اختر نے جواب دیا ’’ بات کھل جائے گی۔ مگر بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ کھلاڑیوں نے مجھ سے کہا کہ دانش کنیریا ہمارے ساتھ کھانا کیوں کھاتا ہے۔ میں نے ان سبھی سے کہا کہ میں تمہیں یہاں سے اٹھا کر باہر پھینک دوں گا۔ تم اپنے گھر کے کپتان ہوں گے۔ وہ کھلاڑی تمہیں 6-6 وکٹ لے کر دے رہا ہے‘‘۔
First published: Dec 26, 2019 01:54 PM IST