ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی شکست کے بعد بھڑک گئے شعیب اختر، کہا- بابر اعظم ڈرے ہوئے کپتان، نہیں پتہ کرنا کیا ہے؟

مینچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی -20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان (England vs Pakistan) کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم 195 رن بنانے کے باوجود میچ ہارگئی۔

  • Share this:
پاکستان کی شکست کے بعد بھڑک گئے شعیب اختر، کہا- بابر اعظم ڈرے ہوئے کپتان، نہیں پتہ کرنا کیا ہے؟
پاکستان کی شکست کے بعد بھڑک گئے شعیب اختر، کہا- بابر اعظم ڈرے ہوئے کپتان

پاکستان کی ٹیم نے اتوار کو مینچسٹر کے میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹی -20 میچ میں بے حد ہی خراب کرکٹ کھیلتے ہوئے شکست کا سامنا کیا۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 195 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا، لیکن اس کے باوجود انگلینڈ نے اسے 5 گیند پہلے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان کی گیند بازی مضبوط مانی جاتی ہے، لیکن انگلینڈ کے بلے بازوں کے سامنے اس کی ہوا نکل گئی۔ پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) اس شکست سے بے حد خفا نظر آئے اور انہوں نے سیدھے طور پر کپتان بابر اعظم (Babar Azam) پرحملہ بول دیا۔


شعیب اختر نے اٹھائے بابر اعظم پر سوال

شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے پاکستان کی شکست کے بعد اپنے یو ٹیوب چینل پر کپتان بابر اعظم کی کپتانی پر سوال کھڑے کئے۔ شعیب اختر نے بابر اعظم کو عدم تحفظ کا جذبہ رکھنے والا کپتان بتایا۔ شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم کو یہ نہیں معلوم کہ انہیں کرنا کیا ہے؟ شعیب اختر نے کہا، ’بابر اعظم کی کپتانی میں نا سمجھی دکھائی دی، ان کے اندر عدم تحفظ کا جذبہ دِکھا۔ ایسا لگا کہ انہیں معلوم ہی نہیں کرنا کیا ہے۔ میدان کے باہر سے انہیں پرچیاں دی جارہی تھی۔ میدان کے اندر انہیں دو تین کھلاڑی سمجھا رہے تھے’۔



پاکستان کی ٹیم نے اتوار کو مینچسٹر کے میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹی -20 میچ میں بے حد ہی خراب کرکٹ کھیلتے ہوئے شکست کا سامنا کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے اتوار کو مینچسٹر کے میدان پر کھیلے گئے دوسرے ٹی -20 میچ میں بے حد ہی خراب کرکٹ کھیلتے ہوئے شکست کا سامنا کیا۔



شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے مزید کہا، ’بابر اعظم کو خود کپتانی کرنی چاہئے۔ چاہے ٹیم میچ جیتےیا ہارے، آپ کو خود آگے آنا ہوگا’۔ شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن پر بھی سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بایو انسکیور ببل میں کھیل رہی ہے، جہاں ہر کھلاڑی میں عدم تحفظ کا جذبہ ہے۔ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو نہیں معلوم کہ انہیں کرنا کیا ہے۔ شعیب اختر نے ٹیم منیجمنٹ پر بھی سوال کھڑے کئے۔ ان کے مطابق ٹیم اس طرح نہیں کھیلتی ہیں۔

پاکستان نے بنائے کم رن: شعیب اختر

مینچسٹر کی پچ پر پاکستان نے 195 رنوں کے ہمالیائی اسکور کھڑا کیا، لیکن اس کے باوجود شعیب اختر کو لگتا ہے کہ ٹیم کا یہ اسکور کم تھا۔ شعیب اختر کے مطابق، پاکستان کو کم ازکم 230 رن بنانے چاہئے تھے۔ ویسے دیکھا جائے تو پاکستان کی گیند بازی بے حد خراب رہی، جس کا فائدہ پہلے بیرسٹو اور اس کے بعد ایان مورگن اور ڈیوڈ ملان نے اٹھایا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 31, 2020 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading