ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہند- پاک کے خلاف ہورہی ہے سازش، اب سوربھ گانگولی بچائیں گے... پاکستان کے عظیم کھلاڑی کا بڑا بیان

شعیب اخترنے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹسٹ میچ کو چار روزہ کرنے کی منشا ایشیائی ٹیموں کے خلاف سازش ہے۔ بی سی سی آئی کی اجازت کے بغیرآئی سی سی ایسا نہیں کرسکتی۔

  • Share this:
ہند- پاک کے خلاف ہورہی ہے سازش، اب سوربھ گانگولی بچائیں گے... پاکستان کے عظیم کھلاڑی کا بڑا بیان
سوربھ گانگولی سے شعیب اخترکو ٹسٹ کرکٹ بچانےکی امید

کراچی: اس سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹسٹ میچوں کوپانچ سےگھٹا کرچار دن کا کرنے پرغورکرنے والی ہے۔ ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے بڑے ممالک کے ساتھ آئی سی سی کی بڑی میٹنگ ہونی ہے، جہاں اس موضوع پرتبادلہ خیال ہوگا۔ کئی بڑے کرکٹرآئی سی سی کےاس فیصلےکےخلاف ہیں، جن میں آئےشعیب اخترکا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نےٹسٹ میچوں کوچارروزہ کرنےکی منشا کوایشیائی ٹیموں کےخلاف سازش قراردیا ہے۔ شعیب اخترنےاپنے یوٹیوب چینل میں اس کے خلاف کئی بڑی باتیں کہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی سی سی آئی کے صدرسوربھ گانگولی ٹسٹ کرکٹ کومرنے نہیں دیں گے۔


شعیب اخترکوگانگولی سےامید


شعیب اخترنےچارروزہ ٹسٹ میچوں کےفارمولے پرتبادلہ خیال کوبکواس قراردیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک اس میں دلچسپی نہیں لےگا۔ ساتھ ہی شعیب اخترنےیہ بھی کہا کہ سوربھ گانگولی اسے ہونےنہیں دیں گے۔ اخترنےکہا کہ گانگولی سمجھدارانسان ہیں اورانہیں کرکٹ کا طویل تجربہ ہے، وہ ٹسٹ کرکٹ کونہیں مرنے دیں گے۔




بغیربی سی سی آئی کی اجازت کے 4 روزہ ٹسٹ نا ممکن

شعیب اخترنےیہ بھی کہا کہ آئی سی سی بغیربی سی سی آئی کی اجازت کےٹسٹ کرکٹ کو چارروزہ نہیں کرپائےگی۔ شعیب اخترنےکہا 'آئی سی سی بغیربی سی سی آئی کی اجازت کے چارروزہ ٹسٹ شروع کرہی نہیں سکتی۔ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان، پاکستان اورسری لنکا کی طرف سےاوربڑے کرکٹرآئی سی سی کےاس خیال کے خلاف آئیں'۔

بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی۔


واضح رہےکہ سچن تندولکر، گوتم گمبھیر، گلین میک گرا، رکی پونٹنگ جیسےعظیم کھلاڑی 4 روزہ ٹسٹ میچ کوبکواس قراردے چکےہیں۔ وراٹ کوہلی نے بھی حال ہی میں چارروزہ ٹسٹ کےخلاف بیان دیا تھا۔ شعیب اخترنےسچن تندولکرکےاس نظریےکی بھی حمایت کی کہ چارروزہ میچ سےاسپنروں کونقصان ہوگا۔ شعیب اخترنےکہا 'سچن نے بالکل صحیح پہلو پر تنقید کی۔ اسپنرکیا کریں گے؟ دانش کنیریا، مشتاق احمد، روی چندرن اشون، ہربھجن سنگھ، انل کمبلے نے400 سے500 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کا کیا ہوگا؟
First published: Jan 06, 2020 08:16 PM IST