ہوم » نیوز » اسپورٹس

10 کروڑ کا نوٹس ملنے پر بھڑکے شعیب اختر،کہا- دوں گا منہ توڑ جواب

پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) کے وکیل تفضل رضوی پر کئی الزامات عائد کئے تھے۔

  • Share this:
10 کروڑ کا نوٹس ملنے پر بھڑکے شعیب اختر،کہا- دوں گا منہ توڑ جواب
دنیا کے سب سے تیز گیند بازی شعیب اختر کی رفتار نے کئی بلے بازوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا ۔ اختر کی گیند بازی کی دنیا مرید تھی ۔ حالانکہ ان کی تیز رفتار گیندوں کے علاوہ ان کی شخصیت بھی دیگر کرکٹروں سے الگ تھی ۔ بیڈ بوائے شیبہ والے شعیب اختر پر ہزاروں حسینائیں دل چھڑکتی تھیں ، جس میں کئی ہندوستانی اداکارائیں بھی شامل ہیں ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستانی گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) ان دنوں اپنے بیانات کو لے کافی سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) کو لے کر بیان دیئے، جس کے بعد انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے وکیل تفصل رضوی کو نیچ اور ناکارہ کہا تھا۔ شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کے مطابق تفضل رضوی کھلاڑیوں کے خلاف نجی ایجنڈا چلاتے ہیں۔ ان بیان سے ناراض ہوکر تفضل رضوی نے انہیں 10 کروڑ روپئے کا نوٹس بھیجا۔ حالانکہ شعیب اختر اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں۔


 تفضل رضوی کے الزامات کو بتایا من گھڑت

شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے لکھا کہ وہ نوٹس کا قانونی طریقے سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا، ’تفضل رضوی سے مجھے نوٹس ملا ہے، جو جھوٹ اور من گھڑت باتوں سے بھرا ہے۔ سلمان نیازی میری طرف سے نوٹس کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنہیں میں نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔ میں تفضل رضوی کے غلط کاموں کو لے کر دیئے گئے اپنے بیان پر قائم ہوں۔



شعیب اختر نے پی سی بی کےذریعہ عمر اکمل پر عائد کئےگئے تین سال کی پابندی کے بعد بورڈ اور اس کی قانونی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
شعیب اختر نے پی سی بی کےذریعہ عمر اکمل پر عائد کئےگئے تین سال کی پابندی کے بعد بورڈ اور اس کی قانونی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔



شعیب اختر نے لگائے تھے سنگین الزام

شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذریعہ عمر اکمل پر عائد کئے گئے تین سال کی پابندی کے بعد بورڈ اور اس کی قانونی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ شعیب اختر نے یوٹیوب پر اپلوڈ کئے گئے اپنے ویڈیو میں پی سی بی کے قانونی شعبہ اور اس کے وکیل تفضل رضوی پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

شعیب اختر نے کہا تھا کہ ’پی سی بی کا قانونی شعبہ گرا ہوا اور نالائق ہے۔ خاص طور پر تفضل رضوی جو گزشتہ 15-10 سالوں سے پی سی بی کے ساتھ ہے اور تقریباً ہر کیس ہارا ہے۔ تفضل رضوی ایک کیس تو مجھ سے بھی ہارا ہے۔ اس نے شاہد آفریدی اور یونس خان کو بھی عدالت میں گھسیٹا تھا۔ ہمیشہ اسٹار کھلاڑیوں کی عزت ہونی چاہئے۔ دو ٹکے کے وکیلوں کو کوئی نہیں جانتا۔ تفضل رضوی پی سی بی سے پیسے بناتا ہے، کیس الجھاتا ہے اور پھر ہار جاتا ہے’۔ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود میچ فکسنگ کے قصورواروں کو بچایا اور اب کھلاڑی اس چیز کو معمولی سمجھنے لگے ہیں۔ شعیب اختر نے فکسنگ کو کرمنل ایکٹ بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ اس میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو جیل کی سزا ہو۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: May 02, 2020 11:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading