پاکستان کے تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اتوار کو شعیب اختر نے کہا کہ اگر وہ کروڑ پتی بن گئے تو وہ ہندوستان کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں آباد ہونا چاہیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں جتنا بھی پیسہ کمایا ہے، اس کا 30 فیصد انہوں نے ہندوستان میں ہی عطیہ کردیا۔ یہ سب باتیں شعیب اختر نے ہیلو ایپ سے بات چیت میں کہی۔
شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نےکہا کہ وہ ہر کسی سے پیار کرتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔ انہوں نے کہا، ’میں اندر سے بے حد نرم ہوں۔ باہر سے میری شبیہ جارحانہ تیز گیند باز کی بنا دی گئی ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ سال 2005 میں آئے زلزلے کے دوران انہوں نے ہندوستان میں کئی لوگوں کی مدد کی تھی۔ ساتھ ہی پاکستان کے ہندووں کو بھی انہوں نے مدد دی ہے۔
شعیب اختر نے ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر پر تنقید کی۔
شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے مداح کو پیار کرنا شاہ رخ خان سے سیکھا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ شاہ رخ خان اپنے مداح کی عزت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی شعیب اختر نے کہا کہ شاہ رخ خان اور عامر خان ان کے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔
شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے ہندوستان کے سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی وی پر کچھ بھی الول جلول بولتے رہتے ہیں۔ ساتھ ہی شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ ویریندر سہواگ نے ملتان ٹسٹ کو لے کر کئی باتیں جھوٹ کہی ہیں۔ شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ انہوں ملتان ٹسٹ کے دوران ویریندر سہواگ کو کبھی پُل شاٹ اور چوکا مارنے کی بات نہیں کہی تھی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔