شعیب اختر نے دیا سنسنی خیز بیان، کہا- وسیم اکرم کا قتل کردیتا، بتائی یہ وجہ
سابق تیزگیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے پاکستان کرکٹ (Pakistan Cricket) میں فکسنگ (Fixing)کو لےکربڑا بیان دیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 21, 2020 07:03 PM IST

وسیم اکرم کا شمار دنیا کے سب سے بہترین تیز گیند بازوں میں ہوتا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ میں شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کا نام اس کھیل کے سب سے طوفانی گیند بازوں میں لیا جاتا ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہیں عظیم تیزگیند باز وسیم اکرم (Wasim Akram) کے ساتھ کھیلنےکا بھی موقع ملا۔ شعیب اختر ان سے کافی متاثر بھی ہیں اور کہتے بھی رہے ہیں کہ انہیں وسیم اکرم کو پاکستان کو میچ جتاتے ہوئے دیکھنے میں کافی مزہ آتا تھا۔ مگر اب شعیب اختر نے اسی عظیم گیند باز کو لےکربڑا بیان دیا ہے۔ شعیب اختر نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ وہ وسیم اکرم کی جان تک لےلیتے۔
جب ناممکن لگ رہی جیت پاکستان کو دلا دی
دراصل، ایک مقامی ٹیلی ویژن شو میں شعیب اختر نےکہا کہ وہ 90 کی دہائی کا ایک میچ دیکھ رہے تھے، جس میں وسیم اکرم نے تقریباً ناممکن لگ رہی جیت کو پاکستان کےحق میں کردیا۔ اسی بات چیت کے دوران 44 سال کے شعیب اخترنےکہا کہ اگرپاکستان کےسابق کپتان وسیم اکرم انہیں میچ فکسنگ کرنےکے لئے کہتے تو وہ ان کی جان لے لیتے۔ حالانکہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نےکہا کہ مجھے وسیم اکرم نے کبھی ایسا کرنے کےلئے نہیں بولا۔
میں وسیم اکرم کو تباہ کردیتا، جان سے ماردیتا

شعیب اختر نے وسیم اکرم سے متعلق سنسنی خیز بیان دیا ہے۔
انڈیا - پاکستان کے درمیان سیریز کا مشورہ
شیب اختر نے وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئےکہا، ’میں ان کے ساتھ تقریباً 8-7 سال تک کھیلا۔ ایسے بہت سارے مواقع آئے جب وسیم اکرم نے ابتدائی وکٹ لینےکی ذمہ داری اپنے اوپر لی اور مجھے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کا آوٹ کرنے کےلئے چھوڑ دیا۔ شعیب اخترحال ہی میں کورونا وائرس متاثرین کےلئے ہندوستان - پاکستان کے درمیان چیرٹی میچ منعقد کرنےکا مشورہ دےکرسرخیوں میں آئے تھے۔ حالانکہ ہندوستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی اور سابق کپتان کپل دیو اور سنیل گواسکر نے ان کے مشورے کو مسترد کردیا تھا۔