உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK VS NZ: شعیب اختر نے کہا- نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کا قتل کردیا

    شعیب اختر نے کہا- نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کا قتل کردیا

    شعیب اختر نے کہا- نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کا قتل کردیا

    نیوزی لینڈ نے پاکستان (Pakistan vs New Zealand) میں سیکورٹی اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے ونڈے اور ٹی-20 سیریز منسوخ کردی۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Pakistan PM Imran Khan) بھی نیوزی لینڈ کو نہیں مناسکے، جس کے بعد شعیب اختر (Shoaib Akhtar)نے نیوزی لینڈ پر بڑا الزام لگایا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان اور نیوزی لینڈ (Pakistan vs New Zealand) کے درمیان تین میچوں کی ونڈے سیریز سے ٹھیک قبل ایک ایسی خبر آئی، جس نے پاکستانی عوام اور پوری دنیا کے کرکٹ مداحوں کو حیران کردیا۔ نیوزی لینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ونڈے سے عین قبل پورا دورہ منسوخ کردیا۔ دورہ منسوخ ہونے کی وجہ کورونا وائرس نہیں رہا۔ اس کی وجہ تھی پاکستان کی سیکورٹی صورتحال۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے فوراً کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے لوٹنے کا حکم دیا اور اس کے بعد پورا دورہ ہی منسوخ کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کے اس فیصلے کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر بھی بوکھلا گئے ہیں۔ پاکستان کے سابق تیز گیند با شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے تو نیوزی لینڈ پر پاکستان کرکٹ کے قتل کرنے کا الزام لگا دیا۔

      شعیب اختر نے ٹوئٹ کرکے لکھا، ’نیوزی لینڈ نے پاکستانی کرکٹ کا قتل کردیا ہے‘۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یہ فیصلہ حکومت کی وارننگ کے بعد لیا ہے۔ دراصل نیوزی لینڈ کی سیکورٹی ایجنسی کے الرٹ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہوٹل سے اسٹیڈیم نہیں جانے دیا گیا اور کچھ دیر بعد ہی دورہ منسوخ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فوراً ملک لوٹنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خود نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے بات کی، لیکن وہ کھلاڑی کی سیکورٹی کے پیش نظر ان کی ماننے کو تیار نہیں ہوئیں۔

      پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نیوزی لینڈ سے بے حد ناراض ہیں۔


      انگلینڈ - پاکستان سیریز بھی خطرے میں

      نیوزی لینڈ کے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد اب انگلینڈ کی سیریز بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انگلینڈ کو اکتوبر میں پاکستان میں ٹی-20 سیریز کھیلنی ہے، لیکن اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دورے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ آسٹریلیا کو بھی آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیائی ٹیم کو پاکستان میں دو ٹسٹ، 3 ونڈے اور تین ٹی-20 مقابلے کھیلنے ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: