شعیب اخترنے پاکستانی کپتان سرفرازاحمد پراٹھایا بڑا سوال، کہی یہ بڑی بات
ٹی -20 کی نمبرون ٹیم کی 8 ویں نمبرکی ٹیم سے شکست کے بعد پاکستان کےتیزگیند باز شعیب اخترنےٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کولےکربڑا بیان دیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 07, 2019 08:47 PM IST

ٹی -20 کی نمبرون ٹیم کی 8 ویں نمبرکی ٹیم سے شکست کے بعد پاکستان کےتیزگیند باز شعیب اخترنےٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کولےکربڑا بیان دیا ہے۔
پاکستان نےسری لنکا کے خلاف ونڈے سیریزپر0-2 سے قبضہ کیا جبکہ ٹی -20 سیریزکے پہلےمقابلے میں اسے مہمان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہورمیں کھیلےگئے تین میچوں کی سیریزکے پہلے ٹی -20 میچ میں سری لنکا نے64 رن سے بڑی جیت درج کی۔ موجودہ وقت میں پاکستان کی ٹیم ٹی -20 رینکنگ میں اول مقام پرہے جبکہ سری لنکا 8 ویں نمبرپرہے۔ ایسے میں پاکستان کےلئے یہ شکست کسی بڑے جھٹکےسے کم نہیں ہے۔ ٹیم کی اس کارکردگی کے بعد پاکستان کےتیزگیند بازشعیب اخترنے ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کولے کربڑا بیان دیا ہے۔
دراصل شعیب اخترنےسرفرازاحمد کوایک اہم مشورہ دیا ہے۔ شعیب اخترکا ماننا ہے کہ بطورکپتان سرفرازاحمد کافی کشمکش میں نظرآرہے ہیں۔ شعیب نے سرفرازکوبلے بازی آرڈرمیں اوپرآنےکا مشورہ دیا ہے۔ شعیب کے مطابق سرفرازاحمد کپتان کے طورپرکشمکش میں رہتے ہیں، میں گزشتہ دوسال سےان سے بلے بازی آرڈرمیں اوپرکھیلنےکےلئے کہہ رہا ہوں۔ سرفرازکی بلے بازی خراب ہونے کی وجہ یہی ہےکہ انہیں گزشتہ دوسال سے بلے بازی کا مناسب وقت نہیں ملا ہے۔ پاکستان کوایک کپتان سے زیادہ ایک بلے بازکے طورپر سرفراز احمد کی ضرورت ہے۔ شعیب اخترنےکہا کہ اگرسرفرازبلے سےتعاون دے پاتے ہیں توپاکستان کےلئےطویل وقت کےلئےیہ فائدہ کی بات ہوگی'۔

عالمی کپ 2019 میں خراب کارکردگی کے بعد سے ہی پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد ناقدین کے نشانے پرہیں۔ فائل فوٹو
عمراکمل اوراحمد شہزاد پر نہ بنائیں دباؤ