ہوم » نیوز » اسپورٹس

ENG vs PAK: آفریدی کے ہونے والے ’داماد‘ پر بھڑک گئے شعیب اختر، کہا- وکٹ سے زیادہ فلائنگ کس دیتے ہیں

ENG vs PAK, 2nd ODI: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میں ملی شکست کے بعد شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے پاکستانی ٹیم (Pakistan Cricekt Team) کے کھلاڑیوں کو جم کر پھٹکار لگائی ہے۔

  • Share this:

پاکستان کو اپنے انگلینڈ دورے پر انگلش ٹیم کے خلاف لارڈس کے میدان پر دوسرے ونڈے میچ (England vs Pakistan)  میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کی وجہ سے نصف گھنٹے کی تاخیر کے بعد پاکستان نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے شاندار آغاز کیا اور پانچ اوور میں دو وکٹ حاصل کئے۔ ابتدائی جھٹکوں کے بعد فلپ سالٹ (60) اور ورلڈ کپ فاتح جیمس ونس (56) کی 97 رنوں کی شراکت نے انگلینڈ کو واپسی کرائی۔ اس کے بعد پاکستان کے گیند باز انگلینڈ کے بلے بازوں پر دباو بنانے میں ناکام رہے۔ آخر میں انگلینڈ نے اسکور بورڈ پر 247 رن درج کرائے۔ پاکستانی ٹیم 195 رنوں پر ہی سمٹ گئی اور اس میچ میں انہیں 52 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بین اسٹوکس (Ben Stokes) کی ٹیم کے خلاف پاکستان کی اس بے حد خراب پرفارمنس کے بعد سابق کرکٹروں نے بابر اعظم (Babar Azam) اور ان کی ٹیم کی جم کر تنقید کی۔ شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے بابر اعظم، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے علاوہ شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) کی بھی جم کر کلاس لگائی۔ شعیب اختر نے اپنے سلیبریشن کے لئے شاہین آفریدی کی تنقید کی اور کہا کہ بجائے فلائنگ کس اور گلے ملنے کے وہ زیادہ وکٹ حاصل کریں۔

شعیب اختر نے کرکٹ پاکستان سے کہا، ’شاہین آفریدی وکٹ کے مقابلے زیادہ فلائنگ کس دینا پسند کرتے ہیں۔ کم از کم پانچ وکٹ لیجئے یا بلے بازی لائن اپ میں رن بنائیے۔ اس کے بعد گلے بھی ملئے اور فلائنگ کس بھی دیجئے۔

شعیب اختر نے کرکٹ پاکستان سے کہا، ’شاہین آفریدی وکٹ کے مقابلے زیادہ فلائنگ کس دینا پسند کرتے ہیں۔ کم از کم پانچ وکٹ لیجئے یا بلے بازی لائن اپ میں رن بنائیے۔ اس کے بعد گلے بھی ملئے اور فلائنگ کس بھی دیجئے۔ صرف ایک وکٹ لینے کے بعد ایسا کرنے کا یہ جواز ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’ایسے بہانے نہ دیں جیسے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم میچ سے صرف ڈھائی دن پہلے تیار ہوئی تھی، لیکن انہوں نے پھر بھی کرکے دکھا دیا اور آپ ہیں کہ 30 دن پہلے سے ساتھ ہیں۔ آپ انگلینڈ کی اکادمی ٹیم سے ہار گئے ہیں‘۔

شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں متاثر کرنے والے اسپیل کی گیند بازی کی تھی۔ فائل فوٹو
شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں متاثر کرنے والے اسپیل کی گیند بازی کی تھی۔ فائل فوٹو

شاہین شاہ آفریدی نے دوسرے ونڈے میچ میں متاثر کرنے والے اسپیل کی گیند بازی کی تھی۔ انہوں نے 8 اوور میں 37 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ونڈے میچ میں پاکستان کے واحد وکٹ لینے والے گیند باز تھے۔ اس میچ کو پاکستان 9 وکٹ سے ہارا تھا۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہر شعبے میں جدوجہد کر رہی ہے۔ امید ہے کہ تیسرے ونڈے میچ میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ونڈے میچ 13 جولائی یعنی منگل کو کھیلا جائے گا۔

ونڈے سیریز کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 16 جولائی سے تین میچوں کی ٹی-20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ ایان مورگن اور انگلینڈ کے پہلی پسند کے کھلاڑیوں کی ٹی-20 سیریز میں واپسی کی امید ہے۔ تین ٹی-20 میچ 16 جولائی، 18 جولائی اور 20 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2021 11:06 PM IST