نئی دہلی: شعیب اختر (Shoaib Akhtar) دنیا کا سب سے تیز گیند باز۔ ظاہر سی بات ہے کہ ان کی گیند بازی دیکھ کر ہر بلے باز کہیں نہ کہیں گھبراتا تھا، لیکن کچھ کھلاڑیوں کی تو سچ میں ہوا خراب ہوجاتی تھی۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز لیام پلینکٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے ڈیبیو ٹسٹ میں شعیب اختر کا سامنا کیا تھا تو اس تیز گیند باز نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
شعیب اختر پر بڑا انکشافشعیب اختر (Shoaib Akhtar) پر انگلینڈ کو 2019 عالمی کپ جتانے والے تیز گیند باز لیام پلینکیٹ (Liam Plunkett) نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا، ’میں اور شعیب اختر ایک ہی کاونٹی ٹیم ڈرہم کے لئے کھیلتے تھے، لیکن میرا ساتھی ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے ڈیبیو ٹسٹ کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دے دی تھی’۔
لیام پلینکیٹ نے دی بروکن ٹرافی پاڈکاسٹ کو بتایا، ’شعیب اختر کا سامنا کرنا خطرناک تھا۔ کاونٹی کرکٹ میں میں ہارمی کے لئے سلپ میں تھا اور شعیب اختر کے لئے لیگ سلپ میں تھا۔ میں نے اپنے پہلے ٹسٹ میچ میں شعیب اختر کا سامنا کیا کیونکہ میں نے اس سے پہلے خواب میں ان کے ساتھ کھیلا تھا۔ میں ٹسٹ سے پہلے اپنے رن اپ کو بنا رہا تھا اور انہوں نے صرف مسکراتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں مارنے والا ہوں’۔

لیام پلینکیٹ نے اپنے پہلے ٹسٹ میچ میں شعیب اختر کا سامنا کیا کیونکہ میں نے اس سے پہلے خواب میں ان کے ساتھ کھیلا تھا۔
سال 2005 میں کیا تھا ڈیبیوواضح رہے کہ لیام پلینکیٹ (Liam Plunkett) نے سال 2005 میں لاہور ٹسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ پلینکیٹ جب بلے بازی کرنے آئے تھے تو اس وقت انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹ پر 249 رن بنا چکی تھی۔ پلینکٹ نے ڈیبیو میچ کو یاد کرتے ہوئے کہا، ’مجھے یاد ہے کہ یہ کل کی طرح تھا کیونکہ میرے پاس میرا بلہ تھا۔ اس وقت بلے کافی موٹے ہوتے تھے، لیکن یہ کشمیر ولو تھا۔ یہ پلتا تھا’۔ انہوں نے کہا، ’میں بلے بازی کرنے کے لئے تیار تھا، میں کھلاڑی کے بغل میں بیٹھا تھا، جہاں ٹی وی اسکرین تھی۔ ایسے میں آپ اسے 96 96,97 میل فی گھنٹے کی رفتار سےگیند کرتے دیکھ سکتے ہیں۔ تبھی ایشلے جائلس کے اسٹمپس بکھر گئے اور پھر ایسے آدمی کی گیند بازی کا سامنا کرنے جارہا تھا، جو 90 میل فی گھنٹے کی رفتار سے گیند بازی کر رہا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔