بزرگ کی ایسی طوفانی گیندبازی دیکھ کر چونکے شعیب اختر، کہا’ڈھونڈ کر لاؤ‘۔ دیکھیں ویڈیو

بزرگ کی ایسی طوفانی گیندبازی دیکھ کر چونکے شعیب اختر، کہا’ڈھونڈ کر لاؤ‘۔ دیکھیں ویڈیو(فائل فوٹو)

بزرگ کی ایسی طوفانی گیندبازی دیکھ کر چونکے شعیب اختر، کہا’ڈھونڈ کر لاؤ‘۔ دیکھیں ویڈیو(فائل فوٹو)

شعیب اختر ورلڈ کرکٹ میں ایسے گیندباز کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اپنی تیز رفتار والی گیندوں سے مخالف بلے بازوں کو پریشان کردیا کرتے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Islamabad
  • Share this:
    کرکٹ میں رفتار کے سوداگر مانے جانے والے پاکستانی سابق تیز گیند باز شعیب اختر سوشل میڈیاپر کافی سرگرم ہیں، لگاتار کوئی نہ کوئی پوسٹ ڈال کر سرخیاں بٹورتے رہتے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ایک بزرگ تیز گیندبازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اور شعیب ان کی گیندبازی سے کافی متاثر نظر آئے۔ اس لیئے انہوں نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ارے واہ! 100 کی عمر میں 100 میل فی گھنٹہ، میں ان سے ملنا چاہوں گا، ڈھونڈ کے لائے کوئی۔ بتادیں کہ ویڈیو میں ایک بزرگ تیز دوڑتے ہوئے آرہے ہیں اور گیندبازی کررہے ہیں۔


    دھیان سے دیکھنے پر یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بزرگ کا ایکشن شعیب اختر کی طرح ہی ہے۔ شعیب بھی اس عمر میں گیندبازی کو لے کر ان کے جذبے سے کافی متاثر ہوئے۔ بتادیں کہ شعیب اختر دنیا کے سب سے تیز گیندباز ہیں۔ ان کے نام ورلڈ کرکٹ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ درج ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    یہ بھی پڑھیں:

    بمراہ کو ان کے انوکھے ایکشن سے ہوا نقصان، سابق انڈیز کرکٹر نے صرف یہ میچ کھیلنے کی دی صلاح

    شعیب اختر ورلڈ کرکٹ میں ایسے گیندباز کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اپنی تیز رفتار والی گیندوں سے مخالف بلے بازوں کو پریشان کردیا کرتے تھے۔ اب فی الحال میں ہندوستانی نوجوان گیند باز عمران ملک، پھر اینرک نورکیا، لاکی فرگیوسن جیسے گیندباز اپنی گیندبازی سے عالمی کرکٹ میں تہلکہ مچا رہے ہیں۔ ایسے میں امید ہے کہ آگے آنے والے وقت میں یہ گیندباز فاسٹ بالنگ کے شاندار مثال پیش کریں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: