ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے باہرہوتے ہی شعیب ملک کا بین الاقوامی کیریئرختم، وسیم اکرم نے کہہ دی یہ بڑی بات

شعیب ملک کے لئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کسی برے خواب سے کم نہیں رہا۔ وہ تین میچ میں صرف 8 رن ہی بناسکے۔ انہیں الوداعی میچ بھی کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

  • Share this:
پاکستان کے باہرہوتے ہی شعیب ملک کا بین الاقوامی کیریئرختم، وسیم اکرم نے کہہ دی یہ بڑی بات
شعیب ملک: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹرشعیب ملک اب شاید ہی پھرسے ہری جرسی میں نظرآئیں۔ جس طرح کی خبریں آرہی ہیں، ان سےلگ رہا ہےکہ ان کا بین الاقوامی کرکٹرکیریئرختم ہوچکا ہے۔ مانا جارہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے ذریعہ کرکٹ سے الوادع کہیں گے، لیکن انہیں اس میچ کےلئے پاکستانی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی۔ شعیب ملک نےاس عالمی کپ میں آخری میچ ہندوستان کےخلاف کھیلا تھا اوروہ بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئےتھے۔ اس کے بعد انہیں ٹیم سےباہرکردیا گیا تھا۔


شعیب ملک نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ یہ ان کا آخری عالمی کپ ہوگا، لیکن یہ ٹورنامنٹ ان کےلئےکسی برے خواب سے کم نہیں رہا۔ پاکستان لیگ مرحلے سے باہرہوگئی۔ وہیں شعیب ملک کی کارکردگی کی بات کریں، تووہ تین میچ میں صرف 8 رن ہی بناسکے۔ انگلینڈ کے خلاف انہوں نے 8 رن بنائےتھے۔ اس کے بعد آسٹریلیا اورہندوستان کے خلاف وہ بغیرکھاتہ کھولے آوٹ ہوگئے تھے۔ کہا جارہا ہےکہ شعیب ملک کواب شاید ہی کوئی الوداعی میچ کھیلنےکوملے۔


اس بارے میں عظیم کرکٹراورتیزگیند بازوسیم اکرم نےکہا کہ شعیب ملک نےایسا کوئی کام نہیں کیا، جس سےانہیں ٹیم میں جگہ ملے۔ انہوں نےکہا کہ یہ کوئی کلب کرکٹ نہیں ہےکہ آپ ایک کرکٹرکواس کےآخری میچ کےلئے بلائیں۔ ہم ان کےلئےالوداعی ڈنر(عشائیہ) رکھ سکتے ہیں۔ حالانکہ انہوں نےکہا کہ شعیب ملک کوان کی شاندارکارکردگی کےلئےیاد کیا جانا چاہئے۔


وسیم اکرم نےکہا 'یہ اس کی بدقسمتی ہےکہ اس کا کیریئراچھے اندازمیں ختم نہیں ہورہا ہے، جس کا وہ حقدارتھا۔ اس نے پاکستان کےلئےکافی کچھ کیا ہے۔ اس کےلئےعالمی کپ خراب رہا، وہ دوبارصفرپرآوٹ ہوا، لیکن ایسا کسی کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے۔ اپنے پاکستان کوکئی میچ جتائے ہیں اورایک اچھا انسان ہے۔ اسےایک اچھی وداعی دینی چاہئے۔ یہ سچ ہے کہ اس کی کارکردگی ٹھیک نہیں رہی ہے، لیکن ایسا کوئی جان بوجھ نہیں کرتا ہے'۔ وہیں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا تھا کہ وہ پچ دیکھنےکےبعد اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے۔ حالانکہ ٹاس کے وقت شعیب ملک کا نام  نہیں تھا۔ وہیں محمد حفیظ کوٹیم میں جگہ دی گئی تھی جبکہ وہ بھی بلے یا گیند سے کمال نہیں کرپائے ہیں۔
First published: Jul 05, 2019 10:38 PM IST