உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: شعیب ملک کو پاکستانی ٹیم میں ملی جگہ، زخمی صہیب مقصود کی جگہ ہوں گے شامل

    شعیب ملک کو پاکستان کی ٹی-20 عالمی کپ ٹیم میں ملی جگہ، اس کھلاڑی کی لیں گے جگہ

    شعیب ملک کو پاکستان کی ٹی-20 عالمی کپ ٹیم میں ملی جگہ، اس کھلاڑی کی لیں گے جگہ

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میں آئندہ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے لئے تجربہ کار شعیب ملک (Shoaib Malik) کو شامل کرنے کا پی سی بی نے اعلان کیا۔ وہ چوٹ سے ابھرنے میں ناکام رہے صہیب مقصود کی جگہ لیں گے۔

    • Share this:
      لاہور: آئندہ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے لئے پاکستان نے ٹیم میں تجربہ کار شعیب ملک (Shoaib Malik) کو ہفتہ کے روز شامل کرنے کا اعلان کیا۔ پیٹھ کے نچے حصے کی چوٹ سے ابھرنے میں ناکام رہے صہیب مقصودکی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔ مقصود کی پیٹھ کے نچلے حصے کے ایم آر آئی اسکین کے بعد پتہ چلا کہ انہیں اس چوٹ سے ابھرنے میں ابھی زیادہ وقت لگے گا۔

      صہیب مقصود کو اس سے قبل 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ 6 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے ایک میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، صہیب مقصود کا آئی سی سی مرد ٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونا مایوس کن ہے کیونکہ انہوں نے اس کے لئے سخت محنت کی تھی اور شاندار فارم میں تھے‘۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا، ’ٹیم منیجمنٹ سے بات کرنے کے بعد ہم نے ان کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ شعیب ملک کا تجربہ پوری ٹیم کے کام آئے گا‘۔ شعیب ملک سال 2007 میں ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے انعقاد میں ٹیم کے کپتان تھے اور سال 2009 میں چمپئن بننے والی ٹیم کے رکن تھے۔ وہ اس کے 2012، 2014 اور 2016 کے سیشن میں بھی کھیلے ہیں۔

      پیٹھ کے نچے حصے کی چوٹ سے ابھرنے میں ناکام رہے صہیب مقصودکی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔
      پیٹھ کے نچے حصے کی چوٹ سے ابھرنے میں ناکام رہے صہیب مقصودکی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔


      پاکستانی ٹیم میں کی گئی تھیں تبدیلیاں

      پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی تھیں۔ ٹورنا منٹ کے لئے (T20 World Cup 2021) فخرزماں (Fakhar Zaman) کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ وہ ونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ وہ پہلے ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل تھے۔ اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اور حیدر علی (Haider Ali) کو بھی ٹیم میں جگہ دے دی گئی ہے۔ عالمی کپ 14 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں 24 اکتوبر کو ٹیم انڈیا سے مدمقابل ہونا ہے۔ سرفراز احمد کو اعظم خان جبکہ حیدر علی کو محمد حسنین کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ وہیں فخر زماں کو خوش دل شاہ کی جگہ موقع ملا ہے۔ خوش دل شاہ اب ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ جبکہ اعظم خان اور محمد حسنین بطور ریزرو کھلاڑی شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ سہیل مسعود نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم میڈیکل مشورے کے بعد ان کی جگہ ٹیم میں برقرار رکھی گئی ہے۔ حالانکہ پھر بھی سینئر کھلاڑی شعیب ملک ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے، لیکن اب صہیب مقصود کی جگہ ان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ شعیب ملک نے گزشتہ دنوں ٹی-20 میں 11 ہزار رن پورے کئے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی ٹیم میں تبدیلی کے حق میں تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: