ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی 35 رکنی ٹیم کا اعلان، شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو کردیا گیا باہر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کرکٹ ٹیم دونوں سریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ قومی اسکواڈ 23 نومبر کو لنکن روانہ ہوگا۔

  • Share this:
پاکستان کی 35 رکنی ٹیم کا اعلان، شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو کردیا گیا باہر
پاکستان کی 35 رکنی ٹیم کا اعلان، شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو کردیا گیا باہر

لاہور: پاکستان نے بدھ کے روز دسمبر میں شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران اپنے تین ٹی20 اور دو ٹیسٹ میچوں کے لئے ایک توسیع شدہ 35 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کرکٹ ٹیم دونوں سریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ قومی اسکواڈ 23 نومبر کو لنکن روانہ ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس دوران پاکستان کو 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔


پاکستان کےدورہ نیوزی لینڈ کی مکمل تفصیلات نیوزی لینڈ کرکٹ جلد جاری کرے گا۔ متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان قادراور عبداللہ شفیق کے علاوہ زمبابوے کے خلاف قومی اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بھی قومی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔


پاکستان نے بدھ کے روز دسمبر میں شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران اپنے تین ٹی-20 اور دو ٹیسٹ میچوں کے لئے ایک توسیع شدہ 35 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو باہر کردیا گیا ہے۔
پاکستان نے بدھ کے روز دسمبر میں شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران اپنے تین ٹی-20 اور دو ٹیسٹ میچوں کے لئے ایک توسیع شدہ 35 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو باہر کردیا گیا ہے۔


پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کے باعث ہمیں نیوزی لینڈ میں 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کےلیے ہم نے دو مختلف ٹیموں پر مشتمل ایک مکمل اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شعیب ملک اور محمد عامر کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے،یہ فیصلہ ہم نے آئندہ چند سالوں میں پانچ بڑے ایونٹس پر مبنی شیڈول کو سامنے رکھ کر کیا ہےجبکہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو اسکواڈ میں برقرار رکھنے کی وجہ ان کی کارکردگی میں تسلسل ہے۔
پاکستانی ٹیم اس طرح ہے۔


بابراعظم (کپتان)،محمد رضوان (نائب کپتان ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان (نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل)، اظہر علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 11, 2020 09:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading