ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹ کو الوداع کہنے والے پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نےکردیا انکشاف، پاکستانی کھلاڑی کیوں نہیں بن پاتے ہیں اسٹار

آئی سی سی عالمی کپ سے باہرہونے کے بعد کرکٹ کوالوداع کہنے والے شیب نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیت میں کمی نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود اسٹارنہیں بن پاتے ہیں۔

  • Share this:
کرکٹ کو الوداع کہنے والے پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نےکردیا انکشاف، پاکستانی کھلاڑی کیوں نہیں بن پاتے ہیں اسٹار
آئی سی سی عالمی کپ سے باہرہونے کے بعد کرکٹ کوالوداع کہنے والے شیب نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیت میں کمی نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود اسٹارنہیں بن پاتے ہیں۔

عالمی کپ 2019 میں پاکستان کا سفرختم ہوگیا ہے اوراسی کے ساتھ پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے بھی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ شعیب ملک نے ٹیم کے بارے میں کہا کہ اس وقت ٹیم میں جوکھلاڑی ہیں، وہ بہت باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے سبھی سےاس ٹیم کی حمایت کرنے کی گزارش کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ بس ہمارے کھلاڑیوں میں تجربہ کی کمی ہے اوریہ اسٹاراس لئےنہیں بن پاتے ہیں کیونکہ ٹیم کےاندرباہربہت ہوتے رہتے ہیں۔


شعیب ملک نےکہا کہ تین چارسال کے بعد بھی اس کھلاڑی کے50 میچ نہیں ہوپاتے۔ اسی لئے ہمیں اسی طرف دھیان دینا چاہئےکہ سبھی کھلاڑیوں کومنتخب کریں اوران پرہی کام کریں۔ شعیب ملک نےکہا کہ آخرکارہم سب ٹرافی ہی جیتنا چاہتےہیں، پھرچاہے وہ کوئی بھی ہو۔ اگرآپ کی بنیاد مضبوط ہوگی توآپ جیتتے ہیں۔


کمانے کے لئے پوری دنیا کی لیگ


یہ پوچھنےپرکہ کیا وہ پاکستان کےلئے ٹی -20 میں ابھی بھی بہترہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ان کے لئے رن اوروکٹ لینے سے زیادہ اہم ٹی -20 میں فیلڈنگ کرنا ہے اوراگرآج بھی کپتان مجھے فیلڈنگ کرنے بھیجتا ہے تومیں سمجھتا ہوں کہ میری فٹنس بہت اچھی ہے۔ انہوں نےکہا کہ وہ کسی چیزکوکھینچنا پسند نہیں کرتے ہیں، ان کے پاس کمانےکےلئے پوری دنیا میں کئی مواقع ہیں، لیکن ملک کی نمائندگی کرنا ایک الگ بات ہوتی ہے۔ اپنےملک کی نمائندگی کرنا انہیں پسند ہے، لیکن میں چیزوں کوکھینچنا نہیں چاہتا۔ جب مجھےلگے گا کہ میری کارکردگی ویسی نہیں ہےاورمیں انجوائے نہیں کررہا ہوں تواس پر  آخری فیصلہ کرلوں گا۔
First published: Jul 06, 2019 04:30 PM IST