ہوم » نیوز » اسپورٹس

ثانیہ مرزا کے شوہر نے تصویر پوسٹ کرکے دھونی پرکیا طنز، مداحوں نے جم کرپاکستانی کرکٹرکی لگائی کلاس

  • Share this:
ثانیہ مرزا کے شوہر  نے تصویر پوسٹ کرکے دھونی پرکیا طنز، مداحوں نے جم کرپاکستانی کرکٹرکی لگائی کلاس

نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نےسوشل میڈیا پراپنی اورہندوستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کی ایک تصویرشیئرکی ہے، جسےلےکرانہیں جم کر ٹرول کیا جارہا ہے۔ شعیب ملک نےعظیم وکٹ کیپربلےبازمہندرسنگھ دھونی پرطنزکرتے ہوئے یہ تصویرکرسمس کے موقع پرپوسٹ کی، جس کے بعد دھونی کےمداحوں نےانہیں سوشل میڈیا پرہی جواب دیئے ہیں۔ شعیب ملک نےاپنےکیریئرمیں پاکستان کےلئے35 ٹسٹ، 287 ونڈے اور111 ٹی -20میچ کھیلے ہیں۔


دراصل شعیب ملک نےٹوئٹرپرایک تصویرپوسٹ کی، جس میں وہ مہندرسنگھ دھونی کے قریب پچ پرہیں اورٹیم انڈیا پرپاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئےنظرآرہے ہیں۔ اس کے کیپشن میں انہوں نےلکھا، 'میری کرسمس دوستوں اوربےحد شاندار 25 دسمبر'۔ شعیب ملک اورمہندرسنگھ دھونی کی یہ تصویرسال 2012 میں 25 دسمبرکوہندوستان اورپاکستان کے درمیان ہوئےٹی -20 مقابلےکی ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی، جس میں شعیب ملک نےشاندارنصف سنچری لگائی تھی۔








پاکستان نے ہندوستانی ٹیم کو پانچ وکٹ سے دی تھی شکست

اس میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نےپہلےکھیلتےہوئے133 رن بنائےتھے۔ اس میں ٹیم انڈیا کےسابق سلامی بلےبازگوتم گمبھیرکا تعاون سب سےزیادہ تھا۔ گوتم گمبھیرنے43 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ وہیں ان کےبعد اجنکیا رہانےنے42 رنوں کا تعاون دیا تھا۔ بنگلورومیں ہوئےاس میچ میں پاکستان کےلئےتیزگیند بازعمرگل نےسب سےزیادہ تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ جواب میں پاکستان نے دوگیند باقی رہتے ہوئےہدف حاصل کرلیا تھا۔ اس میں شعیب ملک نے میچ جتانے والی اننگ کھیلتےہوئے50 گیندوں پرناٹ آؤٹ 57 رن بنائےتھے۔





کرس گیل کے نام 394 میچوں میں 13 ہزارسے زیادہ رن

شعیب ملک کےاس ٹوئٹ پرہندوستانی کرکٹ ٹیم کےمداحوں نے جواب دینے میں بالکل بھی تاخیرنہیں کی۔ شعیب ملک اسی سال ٹی -20 کرکٹ میں 9 ہزاررن پورے کرنے والے دنیا کے چوتھےبلےبازبنے تھے۔ پاکستانی بلے بازنےکیریبیائی پریمیرلیگ کے مقابلےکےدوران یہ حصولیابی حاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیزکے جارح سلامی بلےبازکرس گیل نےٹی -20 کرکٹ میں 394 میچوں میں سب سے زیادہ 13.51 رن بنائے ہیں۔ وہیں نیوزی لینڈ کےسابق بلے بازبرینڈن میک کولم نے37 میچوں میں 9922 رن اورویسٹ انڈیزکےکیرون پولارڈ نے 489 میچوں میں 9757 رن بنائے ہیں۔
First published: Dec 27, 2019 04:38 PM IST