ہوم » نیوز » اسپورٹس

ثانیہ مرزا- شعیب ملک کا بیٹا نہ ہندوستانی ہوگا اورنہ ہی پاکستانی

پاکستانی اخبار 'دی ایکسپریس ٹریبیون' نے شعیب ملک کے حوالے سے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ ان کا بیٹا کسی دیگرملک کی شہریت حاصل کرے۔

  • Share this:
ثانیہ مرزا- شعیب ملک کا بیٹا نہ ہندوستانی ہوگا اورنہ ہی پاکستانی
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک سوشل میڈیا پراپنے اورٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی شہریت کو لےکرچل رہی قیاس آرائیوں پربولے ہیں۔ انہوں نے واضح طورپرکہا ہے کہ نہ تو ان کا بیٹا ہندوستانی ہوگا اورنہ ہی پاکستانی۔


غورطلب ہے کہ ثانیہ مرزا نے حیدرآباد میں منگل کو بچے کو جنم دیا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پربچی کی شہریت کے بارے میں سوال پوچھے جانے لگے۔ چونکہ بچہ ہندوستان میں پیدا ہوا ہے اوراس کی ماں ثانیہ مرزا اب تک ہندوستانی ہیں۔ لہٰذا ننھا بچہ خود بھی ہندوستانی شہریت کا حقدار ہے۔ تاہم شعیب ملک کا کچھ اورہی کہنا ہے۔


پاکستانی اخبار 'دی ایکسپریس ٹریبیون' نے اس سے متعلق خبردی۔ اس نے شعیب ملک کے حوالے سے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ ان کا بیٹا کسی دیگرملک کی شہریت حاصل کرے۔ حالانکہ شعیب نے یہ بات بچے کے پیدا ہونے سے ٹھیک پہلے لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستانی میڈیا سے کہی تھی۔


چھٹی لے کرحیدرآباد پہنچے ہیں شعیب ملک

Indian tennis star Sania Mirza (R) and her husband Pakistani cricketer Shoaib Malik pose for photographs during their wedding reception in Lahore, Pakistan's Punjab Province April 27, 2010. Picture taken April 27, 2010. REUTERS/Stringer   (PAKISTAN - Tags: SPORT CRICKET TENNIS)   QUALITY FROM SOURCE - GM1E64S19HA01
Indian tennis star Sania Mirza (R) and her husband Pakistani cricketer Shoaib Malik pose for photographs during their wedding reception in Lahore, Pakistan's Punjab Province April 27, 2010. Picture taken April 27, 2010. REUTERS/Stringer (PAKISTAN - Tags: SPORT CRICKET TENNIS) QUALITY FROM SOURCE - GM1E64S19HA01


حالانکہ پاکستانی ٹیم اس وقت دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20- میچ کی سیریزکھیل رہی تھی۔ حالانکہ سیریزختم ہوگئی ہے اورٹیم نے کلین سوئپ کرکے کنگاروں کو بری طرح زخمی کردیا ہے۔ شعیب ملک اپنے کرکٹ بورڈ سے اجازت لے کرحیدرآباد اپنی بیوی ثانیہ کے پاس پہنچے ہیں۔

ثانیہ ہندوستانی تو شعیب پاکستانی شہری

ثانیہ  مرزاکے شوہرشعیب ملک پاکستانی کرکٹرہیں۔ ان کے پاس  پاکستانی شہریت ہے۔ انہوں نے 8 سال قبل ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، لیکن اس شادی کے بعد بھی ثانیہ نے اپنی ہندوستانی شہریت برقراررکھی ہے۔

Sania-Mirza-Shoaib 1

گزشتہ کچھ وقت تک یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا اگرحیدرآباد میں مائیکے میں جنم دیتی ہیں توبچے کی شہریت پاکستان کی نہیں بلکہ ہندوستان کی ہوگی۔ ثانیہ مرزا گزشتہ کئی ماہ سے حمل کے دوران حیدرآباد میں ہی رہی ہیں۔ ویسے شادی کے بعد ثانیہ اوران کے پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نے مل کردبئی میں گھرخریدا ہے۔ وہ لوگ جب کھیل نہیں رہے ہوتے ہیں تو زیادہ تروقت یہیں گزارتے ہیں۔

 ہندوستانی شہریت کے ضوابط

ہندوستانی حکومت کے شہریت کے ضوابط کہتے ہیں کہ اگرکوئی بچہ ہندوستان میں پیدا ہوتا  ہے اوراس کے ماں یا والد میں سے کوئی ایک ہندوستانی شہری ہیں، تو والدین کے چاہنے پروہ ہندوستانی شہریت کا حقدار ہوگا۔ پاکستانی میڈیا میں شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے گھرآئے ننھے مہمان کی خبرکو اہمیت دی گئی ہے۔

بچے کا لقب مرزا ملک

ٹوئٹرپرثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ انہوں نے اوران کے شوہرشعیب ملک نے پلان کررکھا ہے کہ جب بچے کی ولادت ہوگی، اس کا لقب مرزا ملک دونوں ساتھ ہوگا۔ اس پرعمل کرتے ہوئے آج بچے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک نے ٹوئٹرپرجب خوشخبری سنائی تو انہوں نے اسی لقب کا استعمال کیا۔
First published: Oct 30, 2018 04:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading