ریتوراج پر بھاری پڑے شبمن گل، گجرات نے چنئی کو دی 5 وکٹوں سے شکست

ریتوراج پر بھاری پڑے شبمن گل، گجرات نے چنئی کو دی 5 وکٹوں سے شکست

ریتوراج پر بھاری پڑے شبمن گل، گجرات نے چنئی کو دی 5 وکٹوں سے شکست

چنئی کی جانب سے ملے 179 کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے گجرات نے اسے پانچ وکٹ کے نقصان پر 19.2 اوور میں آسانی سے حاصل کرلیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ahmadabad, India
  • Share this:
    آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ کل جمعہ کو گجرات ٹائٹنس اور چنئی سوپر کنگس کے درمیان احمدآباد کے  نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں گجرات کی ٹیم نے چنئی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے اس سیزن میں فاتحانہ شروعات کی ہے۔ جی ٹی کی اس شاندار جیت میں نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل کا اہم رول رہا۔ دوسری طرف جہاں دیگر بلے باز آتے جاتے رہے، وہیں انہوں نے ایک طرف مضبوطی سے ٹیم کو سنبھالے رکھا اور 36 گیندوں میں 63 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ اس دوران ان کی بیٹ سے چھ چوکے اور تین چھکے نکلے۔

    پانچ وکٹوں سے گجرات کو ملی جیت

    احمدآباد میں ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی کی ٹیم مقررہ اوروں مین سات وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ ٹیم کے لیے اننگ کا آغاز کرتے ہوئے ریتوراج گائیکواڑ نے زبردست بلے بازی کی۔ انہوں نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 184 کی اسرائیک ریٹ سے 92 رن کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ معین علی نے 17 گیندوں میں 23 رن اور شیوو دوبے نے 19 رن کی اننگ کھیلی۔

    چنئی کی جانب سے ملے 179 کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے گجرات نے اسے پانچ وکٹ کے نقصان پر 19.2 اوور میں آسانی سے حاصل کرلیا۔ ٹیم کے لیے شبھن گل نے جہاں نصف سنچری کی اننگ کھیلی وہیں ردھیمان ساہا نے 25، سائی سدرشن نے 22 اور وجئے شنکر نے 27 رن کا اہم تعاون ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کیا آئی پی ایل کے اس سیزن کے بعد ریٹائرمنٹ لیں گے دھونی؟ChatGPT نے کیا یہ بڑا انکشاف

    یہ بھی پڑھیں:

    آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں رشمیکا مندانا کا بھی نظر آئے گاجلوہ،ان ستاروں کے نام طئے

    راج وردھن ہینگرگیکر نے لیے تین وکٹ

    سی ایس کے کے لیے راج وردھن ہینگریکر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے کل چار اوور کرائے ۔ اس دوران انہوں نے 36 رنز خرچ کرتے ہوئے سب سے زیادہ تین کامیابیاں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ تشار دیش پانڈے اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: