ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد شمی نےنیوزی لینڈ میں انجام دیا یہ تاریخی کارنامہ، پرزنٹرنے متاثرہوکرکردی تعریف

سیریزمیں تیسری بارمین آف دی میچ بنے ہندوستانی گیند بازسے جب پرزنٹرسائمل ڈول نے ان کی گیند بازی سے متعلق سوال کیا توجواب سننے کے بعد تعریف کرنے سے خود کونہیں روک سکے۔

  • Share this:
محمد شمی نےنیوزی لینڈ میں انجام دیا یہ تاریخی کارنامہ، پرزنٹرنے متاثرہوکرکردی تعریف
محمد شمی: فائل فوٹو

ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی پانچ ونڈے میچوں کی سیریزمیں ہندوستان نے مسلسل تیسرا میچ جیت کرسیریز اپنے نام کرلیا ہے۔2009 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے، جب ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے گھرمیں ونڈے سیریزجیتی ہے۔ ہندوستان کو سیریزمیں 0-3 کی ناقابل تسخیرشکست دلانے میں تیزگیند بازمحمد شمی کا اہم تعاون رہا ہے۔


تیسرے میچ میں محمد شمی نے 9 اوورمیں 41 رن دے کرتین وکٹ لئے۔ محمد شمی کوان کی شاندارکارکردگی کے لئے 'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔ سیریزمیں یہ دوسری بارہے جب محمد شمی 'مین آف دی میچ' منتخب ہوئے ہیں۔ پہلے ونڈے میچ میں بھی محمد شمی نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین گیند بازی کی تھی اورانہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا تھا۔ یہ بڑی بات ہے کہ تین میچوں میں سے دو میں محمد شمی مین آف دی میچ منتخب ہوگئے۔


محمد شمی دونوں ہی موقع پرٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ 'مین آف دی میچ تقریب' میں پہنچے تھے۔ ایوارڈ لینے کے بعد محمد شمی سے جب پرزینٹرسائمل ڈول نے ان کی گیند بازی کولے کرسوال کیا توکوہلی نے محمد شمی کو جواب دینے کے لئے کہا۔ شمی نے بتایا کہ شروعات میں ہوا کے مخالف گیند بازی کرنے میں مشکل ہوتی ہے، لیکن کسی ایک گیند بازکوتوایسا کرنا ہی ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دوسری طرف سے بھونیشورکمارکے ہونے سے انہیں مدد ملتی ہے۔


محمد شمی کے جواب سن کرپرزنٹرسائمل ڈول نے مزاحیہ اندازمیں کہا 'یورانگلش بہت اچھا (تمہاری انگلش بہت اچھی ہے)۔ واضح رہے کہ پہلے ونڈے میں بھی محمد شمی کومین آف دی میچ کا اعزاز ملا تھا، لیکن تب وراٹ کوہلی نے ان کے لئے ٹرانسلیٹر(مترجم) کا کام کیا تھا۔ حالانکہ اس باربھی کوہلی ان کے ساتھ آئے تھے، لیکن جواب محمد شمی نے ہی دیئے۔
First published: Jan 28, 2019 07:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading