ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج نے اپنی گیندبازی میں کافی بہتری کرلی ہے۔ ان کے پچھلے دنوں کی گئی محنت کا اثر کل کے مقابلے میں دیکھنے کو ملا، جب وہ چار وکٹ لے کر پلیئر آف دی میچ بنے، تو وہیں اتوار کو ڈبل ہیڈر کے تحت ایم اے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سراج نے دنیا کے سب سے جارح بلے بازوں میں سے ایک جوس بٹلر کو ایسے آوٹ کیا کہ اس بلے باز کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ اور کمنٹیٹر باکس میں بیٹھے سابق کھلاڑیوں کا منہ بھی کھلا رہ گئے جنہوں نے سراج کی ووبل سیم یا اسکریمبل سیم کو دیکھا۔
ووبل/اسکریمبل سیم کے بارے میں جانیے اس سیم کو ان دونوں ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ اس طرح کی سیم میں پیسر گیند کو اس طرح سے پکڑتا ہے کہ نہ تو سیم سیدھی رہے اور نہ ہی گیند کراس طریقے سے پکڑے۔ جیسا کہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ انگریزی کے لفظ اسکریمبل کا مطلب لڑکھڑانا ہوتا ہے، تو گیند کی سیم بالر کے ہاتھ سے چھوٹنے کے بعد سلائی سے ایک دم گھیرا بناتے ہوئے نہیں بلکہ لڑکھڑاتے ہوئے جاتی ہے۔
𝙍𝙞𝙜𝙝𝙩 𝙩𝙝𝙧𝙤𝙪𝙜𝙝 𝙩𝙝𝙚 𝙙𝙚𝙛𝙚𝙣𝙘𝙚 🔥🔥
An extraordinary delivery THAT 💪🏻@mdsirajofficial cleans up Jos Buttler and continues his habit of striking early for @RCBTweets!
عام طور پر جب بالر کے ہاتھ سے گیند کے چھوٹے وقت سیم (سلائی) باہر یا اندر کی طرف ہوتی ہے، تو بلے باز کو پتہ چل جاتا ہے کہ گیند ٹپہ کھانے کے بعد کس سمت میں جائے گی، لیکن جب گیند اسکریمبل سیم ہوتے ہوئے آتی ہے، تو بلے باز گمراہی میں رہتا ہے کہ گیند اندر آئے گی یا باہر جائے گی۔ یہی گمراہی گیندباز کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ بٹلر بھی کنفیوژ رہے۔ گیند اندر آئی، بیٹ اور گیند کے درمیان گیپ بہت زیادہ تھا اور ان کا مڈل اسٹمپ اکھڑ گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔