உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: بنگلہ دیش اور سری لنکا میچ میں لٹن داس اور لاہرو کمار کے درمیان میدان پر جھگڑا، دیکھیں ویڈیو

    ٹی-20 عالمی کپ: بنگلہ دیش اور سری لنکا میچ میں لٹن داس اور لاہرو کمار کے درمیان میدان پر جھگڑا

    ٹی-20 عالمی کپ: بنگلہ دیش اور سری لنکا میچ میں لٹن داس اور لاہرو کمار کے درمیان میدان پر جھگڑا

    SL vs BAN T20 World Cup: ٹی-20 عالمی کپ میں آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے دوران سری لنکائی گیند باز لاہرو کمارا اور لٹن داس بیچ میدان میں آمنے سامنے ہوگئے۔ دونوں کے درمیان دھکا مکّی ہوگئی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ میں آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کے دوران سری لنکا کے گیند باز لاہرو کمارا اور بنگلہ دیش کے لٹن داس بیچ میدان میں آمنے سامنے آگئے۔ دونوں کے درمیان دھکا مکی ہوگئی۔ دونوں کےدرمیان تنازعہ بڑھتا ہوا دیکھ کر ساتھ کھلاڑی بیچ بچاو کے لئے آئے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔

      یہ حادثہ بنگلہ دیش کی اننگ کے چھٹے اوور میں پیش آیا۔ اس وقت بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس اسٹرائیک پر تھے اور گیند بازی لاہرو کمار کر رہے تھے۔ سری لنکائی گیند باز کی گیند پر لٹن داس نے مڈ آف کی طرف شاٹ کھیلا، لیکن وہ کیچ آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وہ پویلین لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران لاہرو کمار اور ان کے درمیان کسی بات کو لے کر بحث ہوئی اور دونوں الجھ گئے۔ دونوں کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہوا دیکھ کر نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز نعیم بھی بیچ میں آگئے۔




      نعیم نے لاہرو کو دھکا دے کر لٹن داس سے دور کرنے کی کوشش کی۔ اس سے سری لنکائی کھلاڑی بھی بھڑک گئے اور پھر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان دھکا مکی شروع ہوگئی۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ امپائروں کو بیچ میں آنا پڑا، لیکن کھلاڑی ان کی بات بھی نہیں مانے۔ کچھ دیر بعد تنازعہ ختم ہوا۔ اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے کوالیفائر مقابلے جیت کر سپر-12 میں جگہ یقینی بنائی ہے۔

      دو کیچ گراکر بنگلہ دیش نے سری لنکا کو گنوایا میچ

      چرت اسالنکا (ناٹ آؤٹ 80) اور بھانوکا راج پکشے (53) کی شاندار نصف سنچری اور ان کے درمیان 86 رن کی بہترین شراکت داری کی بدولت سری لنکا نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی ٹی۔ 20 عالمی کپ کے گروپ ایک کے مقابلے میں اتوار کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ بنگلہ دیش نے اہم موقع پر سری لنکا کے دو کیچ گرانا مہنگا پڑ گیا اور اس کا نتیجہ اسے شکست کی صورت میں ملا۔ بنگلہ دیش نے اوپنر محمد نعیم (62) اور مشفق الرحیم (ناٹ آؤٹ 57) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کوالیفائر بنگلہ دیش نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ گروپ ایک کے اپنے میچ میں 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ سری لنکا نے 18.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 172 رن بناکر پورے پوائنٹ حاصل کئے۔

      بنگلہ دیش کی اننگ میں نعیم نے 52 گیندوں پر 62 رنز میں چھ چوکے لگائے جبکہ مشفق نے 37 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 57 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ مشفق نے نعیم کا وکٹ گرنے کے بعد عفیف حسین کے ساتھ ناٹ آؤٹ 21 رنز اور کپتان محمود اللہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت داری میں21 رن جوڑے۔ عفیف نے سات اور محمود اللہ نے دو گیندوں کی مدد سے پانچ گیندوں پر ناٹ آؤٹ 10 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے اپنے چار ٹاپ بلے باز 9.4 اوورز میں 79 رنز پر گنوا دیے۔ لیکن اسالنکا ایک سرے پر جمے ہوئے تھے اور اپنے شاٹس کھیل رہا تھے۔ بنگلہ دیش اس وقت تک حاوی ٹیم تھی لیکن لٹن داس نے اہم موقعوں پر دو کیچ چھوڑے اور میچ بنگلہ دیش کے ہاتھ سے نکل گیا۔ پلیئر آف دی میچ اسالنکا نے 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 80 رنز بنائے جبکہ راج پکشے نے 165 رن کے اسکور پر آؤٹ ہونے سے پہلے 31 گیندوں پر 53 رنز میں میں تین چوکوں اور تین چھکے لگائے۔ اسالنکا نے نسیم احمد کی اننگز کے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر فاتحانہ چوکا لگایا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: