پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ یہ باوقار سیریز 0-0 سے برابری پر ختم ہوئی۔ سیریز کے آخری مقابلے میں نیوزی لینڈ کے پاس شاندار جیت حاصل کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن تجربہ کار بلے باز سرفراز احمد نے عمدہ سنچری کھیل کر کیوی ٹیم کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔ ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ پیر کو کراچی میں ہوگا۔
ون ڈے سیریز سے قبل اتوار کی شام عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بابر اعظم اینڈ کمپنی کو اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ پر مدعو کیا۔ اس لمحے کی ایک ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان کا ہر بڑا اسٹار نظر آ رہا ہے۔ یہی نہیں اس ڈنر میں اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے بھی شرکت کی۔ جہانگیر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔
اس خوبصورت ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ نے اس کے کیپشن میں لکھا ہے، 'شاہد آفریدی کے گھر پر گزاری گئی ایک شام جہاں ٹیم کو اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان سے ملنے کا موقع ملا۔'
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔