انڈین پریمئر لیگ (ipl 2020) میں کورونا وبا (Covid-19 pandemic) کے خطرے کے چلتے نہیں کھیل رہے ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) فینس کے نشانت پر آگئے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے مہیندر سنگھ دھونی (mahendra singh dhoni) کے ایک ویڈیو پر ہنسی کی اموجی پوسٹ کی جس کے بعد چنئی سپر کنگس (chennai super kingsٰ) کے فینس ان سے ناراض ہوگئے ہیں۔ مداحوں نے ہربھجن سنگھ کو دغاباز تک کہہ ڈالا ہے۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر کیا معاملہ ہے؟
ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) پر بھڑکے مداحدراصل ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) نے اپنے ٹویٹر (Twitter) اکاؤنٹ پر ایم ایس دھونی کے وائڈ تنازعہ (ms dhoni wide controversey) کا ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں انہوں نے ہنسی والا اموجی بنایا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ امپائر پال رائیفل نے ایم ایس دھونی کے غصے کے بعد اچانک اپنا وائڈ دینے کا فیصلہ بدل لیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شیئر کیا گیا تھا جس پر ہر بھجن سنگھ نے بھی ہنسی کا رد عمل دیا ہے۔ بس پھر کیا تھا چنئی سپر کنگس (chennai super kingsٰ) کے فینس بھڑک گئے اور انہیں دغا باز تک کہہ دیا۔
ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) کو فینس نے آفریدی کا دوست، پاکستان کی مدد کرنے والا کھلاڑی بتایا۔ فینس کی ایسے سخت رد عمل کی امید ہربھجن سنگھ نے کبھی نہیں کی ہوگی۔

हरभजन से नाराज फैंस
تنازعہ میں رہے ہیں ہربھجن سنگھبتادیں کہ ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران بھی تنازعہ میں آگئے تھے۔ دراصل ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے آفریدی کی فاؤنڈیشن کو عطیہ دینے کی اپیل کی تھی۔ اس کے بعد آفریدی نے ایک پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بیان بازی کی تھی جس کے بعد ہربھجن سنگھ مداحوں کے نشانے پر آگئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔