سریش رینا نے اچانک آئی پی ایل 2020 چھوڑ کرکئی لوگوں کو حیران کردیا۔ سریش رینا (Suresh Raina) کے آئی پی ایل چھوڑنے کی کوئی پختہ وجہ سامنے نہں آئی ہے، لیکن بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے اس سیزن میں نہیں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سریش رینا (Suresh Raina) کے اچانک آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد ٹیم کے مالک این شری نواسن کا بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ سریش رینا کو 11 کروڑ ہر سیزن ملتے تھے اور یہ بڑی رقم ہوتی ہے۔ سریش رینا کو جلد ہی اس کا احساس ہوگا۔ این شری نواسن کے اس بیان کے بعد ہندوستان کے سابق مینٹل کنڈشننگ (دماغی کنڈیشنگ) کوچ پیڈی اپٹن نے سریش رینا کی حمایت میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم کھلاڑی ہیں، جن کے لئے پیسہ بڑا موضوع ہے اور ایسا ہی سریش رینا کے ساتھ ہے۔
اور کھلاڑی بھی چھوڑ سکتے ہیں آئی پی ایل!پیڈی اپٹن نے ’ای ایس پی این کرک انفو’ کے ساتھ خاص بات چیت میں کہا کہ سریش رینا جیسے کئی اور کھلاڑی ہیں، جن کے لئے پیسہ نہیں بلکہ پرائیویٹ چیزیں یا فیملی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ایسے میں دوسری ٹیموں کو بھی اپنے کھلاڑیوں کو سمجھنا چاہئے۔ پیڈی اپٹن کے مطابق اگر سریش رینا نے آئی پی ایل چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کا احترام ہونا چاہئے۔ ان کے آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد پیسوں کے نقصان کی بات کرنا سراسر غلط ہے۔ پیڈی اپٹن نے اشاروں ہی اشاروں میں کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو کورونا وائرس کے وقت میں اپنی یا اپنی فیملی کی سیکورٹی کی فکر ہوئی تو وہ پیسوں کی پرواہ کئے بغیر آئی پی ایل چھوڑ سکتا ہے۔
خالی اسٹیڈیم میں جدوجہد کریں گے وراٹ کوہلیتجربہ کار مینٹل کنڈیشنگ کوچ پیڈی اپٹن نے کہا کہ حوصلہ افزائی کے لئے باہری عناصر پر منحصر رہنے والے وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ 2020 میں جدوجہد کرنا پڑے جبکہ جو کھلاڑی خود سے ترغیب لیتے ہیں وہ اس میں کافی بہتر کریں گے۔ پیڈی اپٹن نے ای ایس پی این کرک انفو نیوز روم سے کہا، ’بڑے میچوں والے کھلاڑی اس وقت دباو کو بہتر طریقے سے جھیلتے ہیں، جب وہاں آس پاس بڑی تعداد میں لوگ ہوتے ہیں۔ اس بار میچ خالی اسٹیڈیم میں ہوں گے، جس سے کھلاڑیوں پر اس سطح کا دباو نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’وراٹ کوہلی جیسے بڑے میچوں میں بہتر کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کو یہ دیکھنا ہوگا کہ شائقین کے شوروغل اور حوصلہ افزائی کے بنا وہ ویسی کارکردگی کرپائیں گے؟’ انہوں نے کہا، ’آپ کو ایسے کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہوگا جو دباو میں عام طور پر کارکردگی نہیں کر پاتے ہیں۔ شائقین کی غیر موجودگی میں وہ بہتر کارکردگی کرسکتے ہیں’۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔