انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور میری لیبون کرکٹ کلب نے چاہے کتنی ہی بار ’نان اسٹرائیکر رن آوٹ‘ میں تبدیلی کی ہو، لیکن کچھ ابھی بھی اس کے خلاف ہیں۔ آسٹریلیا میں ایک گھریلو میچ میں ایک نان اسٹرائیکر گیندبازوں کے چالاکی کا شکار ہوگیا، لیکن بعد میں جو ہوا وہ واقعہ حیرت انگیز تھا۔ کلیرمانٹ اور نیو نورفوک کے درمیان ایک میچ میں، بلے باز جارود کایے نان اسٹرائیکر کی طرف پر رن آوٹ ہوگئے کیونکہ گیندباز کے گیند ڈالنے سے پہلے ہی انہوں نے اپنی کریز چھوڑ دی۔ فیصلہ کو تیسرے امپائر کے پاس بھیجا گیا، جس نے میدانی امپائروں سے کہا کہ نان اسٹرائیکر کو ہٹنا ہوگا۔ اس فیصلے سے خفا کایے نے پویلین لوٹتے وقت اپنی بیٹ اور دستانے پھینک دئیے، جس سے میدان پر کچھ ایسے منظر سامنے آئے، جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔
A Tasmanian cricketer was NOT happy after getting out via a Mankad and launched his bat, helmet and gloves into the air! 🤬🤯 pic.twitter.com/y64z4kwpE3
پہلے بلے بازی کرنے اتری نیو نورفوک نے 50 اوور میں 7 وکٹ پر 263 رن کا ہدف رکھا۔ ٹیم کے نائب کپتان ہیری بوتھ 63 اور جیسن ریگبی 67 نے تاھمس بریسکو کے ناٹ آوٹ 22 گیندوں میں 37 رن بنانے سے پہلے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو بورڈ پر ایک اچھا اسکور بنانے میں مدد کی۔ جب بلے بازی کرنے کی باری کلیرمانٹ کی آئی تو پوری ٹیم 214 رنوں پر سمٹ گئی۔ جاروڈ کایے اور رک مارٹن 70 ٹیم کے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑی تھی۔ نان اسٹرائیکر سمت پر رن آوٹ ہونے پر کایے واضح طور پر مایوس تھے، کیونکہ وہ کم سے کم ایک نصف سنچری بنانے سے چوک گئے تھے۔
حالیہ وقت میں ، ایم سی سی نے نان اسٹرائیکر رن آوٹ ڈسمسل کے ساتھ کچھ تبدیلی کی تھی۔ ’ہم قبول کرتے ہیں کہ حالانکہ اس قانون کو عام طور پر کھلاڑیوں اور امپائروں کی جانب سے اچھی طرح سے سمجھا گیا ہے، لفظوں میں وضاحت ہے جس سے گمراہی پیدا ہوسکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔