نیوزی کی صوفی ڈیوائن کے 36 گیندوں میں 99 رنوں کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلورو نے ہفتہ کو ویمنس پریمیئر لیگ کے میچ میں گجرات جائنٹس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ صوفی نے جارحانہ بلے بازی کا وہ نظارہ پیش کیا کہ بریبورن اسٹیڈیم پر بیٹھا ہر شخص برسوں تک اسے یاد رکھے گا۔ آر سی بی نے 189 رن کا مشکل ہدف 27 گیند باقی رہتے محض دو وکٹ کھوکر حاصل کرلیا اور لگاتار دوسری جیت سے پلے آف کی امیدیں قائم رکھی ہیں۔
کرکٹر بننے سے پہلے نیوزی کے لیے ہاکی بھی کھیل چکی صوفی ڈیوائن نے اپنی اننگ میں آٹھ چھکے اور نو چوکے لگائے ہیں۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی اسٹار بلے باز لورا وولوارٹ کے 42 گیند میں 68 رن اور آخری اوور میں ملے 22 رنوں کی مدد سے گجرات جائنٹس نے 4 وکٹ پر 188 رن بنائے تھے۔ ایشلے گارڈرنر نے بھی 26 گیندوں میں 41 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ہرلین دیول ناٹ آوٹ12 اور ڈی ہیملتا ناٹ آوٹ 16 نے آخری اوورمیں میگان شٹ کو دو چھکے اور دو چوکے لگاکر 22 رن نکالے۔
What an anti-climax but SOPHIE DEVINE, you'll ALWAYS be famous. WPL is lucky to have you💘👑
جواب میں، آر سی بی نے پہلے ہی اوور سے جارحانہ بلے بازی کی۔ کپتان اسمرتی مندھانا (37) اور ڈیوائن (صوفی ڈیوائن) نے تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ ڈیوائن نے اسپنر تنوجا کنور کیس کو مڈ وکٹ پر چھکا لگایا جو 94 میٹر تک چلا گیا۔ آر سی بی کا اسکور نویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 125 رنز تھا۔ مندھانا 31 گیندوں میں 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔
ڈیوائن نے دوسرے اینڈ سے تیز رفتار رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن بدقسمتی سے وہ ایک رن سے سنچری بنانے سے محروم ہو گئیں۔ کم گارتھ نے انہیں 99 کے اسکور پر آؤٹ کر دیا لیکن تب تک آر سی بی کی جیت طے ہو چکی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔