نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup) کے بعد روی شاستری ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ نہیں رہیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز راہل دراوڑ (Rahul Dravid) ٹیم انڈیا کے نئے کوچ بن سکتے ہیں۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی طرف سے ابھی تک اس کا کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس درمیان بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے راہل دراوڑ کے نئے کوچ بننے کو لے کر بڑی بات کہی ہے۔ سوربھ گانگولی نے کہا ہے کہ راہل دراوڑ کے ساتھ دبئی میں کوچنگ کی ذمہ داری کو لے کر بات چیت ہوئی تھی، لیکن ابھی تک اس کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
نیوز چینل ’آج تک‘ کے ایک خاص شو پر سوربھ گانگولی نے کہا، ’دراوڑ ٹیم کے نئے چیف کوچ ہوں گے یا نہیں اس کو لے کر فی الحال کوئی کنفرمیشن نہیں ہے۔ میں نے بھی اخباروں میں پڑھا ہے کہ وہ کوچ ہوسکتے ہیں، لیکن آپ کو بتا دیں کہ ہم نے نئے کوچ کے لئے اشتہار دیا ہے۔ اگر وہ درخواست دینا چاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں‘۔

سوربھ گانگولی نے کہا ہے کہ راہل دراوڑ کے ساتھ دبئی میں کوچنگ کی ذمہ داری کو لے کر بات چیت ہوئی تھی، لیکن ابھی تک اس کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
کیوں گانگولی سے ملے تھے دراوڑ؟واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ راہل دراوڑ کو نیا چیف کوچ بنانے کے لئے سوربھ گانگولی اور بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے راضی کرلیا ہے۔ ساتھ ہی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راہل دراوڑ ٹی-20 عالمی کپ کے بعد ٹیم انڈیا کے نئے چیف کوچ ہوں گے۔ گانگولی نے کہا کہ راہل دراوڑ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو لے کر ان سے دبئی میں بات چیت کی تھی۔ گانگولی نے کہا، ’وہ فی الحال این سی اے کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ دبئی میں ہم سے این سی اے کو لے کر بات چیت کرنے کے لئے آئے تھے۔ نئے کرکٹروں کو لانے میں این سی اے کا بڑا رول ہوتا ہے۔ وہ اسی بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے آئے تھے‘۔

راہل دراوڑ کو پہلے بھی ٹیم انڈیا کا کوچ بننے کی تجویز دی گئی تھی، لیکن انہوں نے منع کردیا تھا۔
دراوڑ نے فیصلے کے لئے مانگا ہے وقتواضح رہے کہ راہل دراوڑ کو پہلے بھی ٹیم انڈیا کا کوچ بننے کی تجویز دی گئی تھی، لیکن انہوں نے منع کردیا تھا۔ سوربھ گانگولی کے مطابق، ایک بار پھر سے راہل دراوڑ کے سامنے چیف کوچ بننے کی تجویز رکھی گئی ہے، لیکن ابھی تک انہوں نے کچھ نہیں کہا ہے۔ گانگولی نے کہا، ’ہم نے ان سے پہلے بھی سینئر ٹیم کا کوچ بننے کو لے کر بات چیت کی تھی، لیکن اس وقت بھی انہوں نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ وہ اب بھی اپنے رخ پر ڈٹے ہیں۔ انہوں نے فیصلے کے لئے تھوڑا وقت مانگا ہے۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے‘۔
تبدیلی کی تیاریٹی-20 عالمی کپ کے بعد ٹیم انڈیا میں بڑی تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے۔ چیف کوچ روی شاستری کا پروگرام ختم ہوجائے گا۔ بی سی سی آئی نے نئے کوچ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ کوچ عہدے کے لئے بی سی سی آئی نے جو شرائط رکھی ہیں، اس کے مطابق امیدوار کی عمر 60 سال سے کم ہونی چاہئے۔ روی شاستری آئندہ سال مئی میں 60 سال کے ہو جائیں گے۔ گیند بازی کوچ بھرت ارون اس سال دسمبر میں 59 سال کے ہوجائیں گے۔ جبکہ بلے بازی کوچ وکرم راٹھور 53 سال کے ہونے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وکرم راٹھور چیف کوچ کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔