உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوربھ گانگولی نے بیوی اور گرل فرینڈ کو لیکر کیا ایسا تبصرہ، بری برح بھڑک گئے لوگ، جانیں ایسا کیا کہا؟

    سوربھ گانگولی  کا یہ تبصرہ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بی سی سی آئی کے صدر کو ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس طرح کے 'مذاق' کے لیے انہیں سیکسسٹ قرار دیا جا رہا ہے

    سوربھ گانگولی کا یہ تبصرہ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بی سی سی آئی کے صدر کو ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس طرح کے 'مذاق' کے لیے انہیں سیکسسٹ قرار دیا جا رہا ہے

    سوربھ گانگولی کا یہ تبصرہ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بی سی سی آئی کے صدر کو ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس طرح کے 'مذاق' کے لیے انہیں سیکسسٹ قرار دیا جا رہا ہے

    • Share this:
      نئی دہلی: سوربھ گانگولی  (Sourav Ganguly) ہندوستانی کرکٹ کے قدآوروں میں سے ایک ہیں۔ جب وہ اپنے عروج پر تھے، تب انہیں آف سائیڈ شاٹس کو پوری طرح سے کھیلنے کی صلاحیت کے لیے 'آف سائیڈ گوڈ' کہا جاتا تھا۔ یہ سوربھ گانگولی ہی تھے جن کی قیادت میں ہندوستان (Team India  نے آسٹریلیا کے خلاف بیرونی ممالک میں بھی جیت حاصل کی۔ یہ کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مداح اب بھی سوربھ  گانگولی کو پسند کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی  سوربھ  گانگولی کو 'جینٹل مین گیمز' کا جنٹلمین بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ آج تک انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے کسی خاص طبقے کو تکلیف پہنچی ہو  لیکن حال ہی میں  سوربھ  گانگولی نے لڑکیوں کے بارے میں کچھ کہا ہے، جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

      دراصل  سوربھ گانگولی  (Sourav Ganguly)  نے حال ہی میں گڑگاؤں میں ایک تقریب میں ہندوستانی کرکٹ میں موجودہ ہنگامہ آرائی کے حوالے سے کئی تبصرے کیے۔ تاہم ان تمام بیانات کے علاوہ  سوربھ گانگولی  کا اپنی بیوی اور گرل فرینڈ کے بارے میں کیا گیا ایک تبصرہ مداحوں کو پریشان کر رہا ہے۔ تقریب کے دوران، گانگولی نے مذاق میں کہا، "زندگی میں کوئی دباؤ نہیں ہے۔ صرف بیوی اور گرل فرینڈ تناؤ دیتے ہیں۔

      سوربھ گانگولی  کا یہ تبصرہ وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے بی سی سی آئی کے صدر کو ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس طرح کے 'مذاق' کے لیے انہیں سیکسسٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ گانگولی کو بھارتی کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے مداحوں میں دنیا بھر سے لوگ شامل ہیں لیکن اس تبصرے کے بعد اب لوگ ان کے بارے میں اپنے خیالات بدل رہے ہیں۔ سوربھ  گانگولی کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید ہو رہی ہے۔




      اس ایونٹ کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کس کھلاڑی کا رویہ سب سے زیادہ پسند آیا؟ اس پر گانگولی نے کہا کہ مجھے وراٹ کوہلی  (Virat Kohli)  کا رویہ پسند ہے لیکن وہ بہت لڑتے ہیں۔ سوربھ گانگولی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستانی کرکٹ ٹیم شدید انتشار کے دور سے گزر رہی ہے۔ گانگولی نے ون ڈے کپتانی میں تبدیلی کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنے  کیلئے منع تھا۔ تاہم ایک ہفتے بعد وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس کرکے بی سی سی آئی کے صدر کے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: