உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سوربھ گانگولی کو بڑی ذمہ داری، انل کمبلے کی جگہ بنائے گئے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر

    انل کمبلے کی جگہ سوربھ گانگولی بنائے گئے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر

    انل کمبلے کی جگہ سوربھ گانگولی بنائے گئے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر

    آئی سی سی صدر گریگ بارکلے نے کہا، ’دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور بعد میں ایک منتظم کے طور پر سوربھ گانگولی کا تجربہ ہمیں آگے بڑھنے کے لئے اپنے کرکٹ فیصلوں کو شکل دینے میں مدد کرے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے صدر سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی کرکٹ کمیٹی کے صدر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ گورننگ باڈی نے بدھ کے روز یعنی 17 نومبر کو اس کی تصدیق کی۔ سوربھ گانگولی اپنے سابق ہندوستانی ساتھی انل کمبلے (Anil Kumble) کی جگہ لیں گے، جنہوں نے سال 2012 میں تقرری ہونے کے بعد سے اپنی خدمات دیں۔ آئی سی سی کے صدر گریگ بارکلے نے کہا کہ مجھے آئی سی سی مینس کرکٹ کمیٹی کے صدر کے عہدے پر سوربھ گانگولی کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

      انل کمبلے کی قیادت کے لئے آئی سی سی نے ادا کیا شکریہ

      آئی سی سی صدر نے کہا، ’دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور بعد میں ایک منتظم کے طور پر سوربھ گانگولی کا تجربہ ہمیں آگے بڑھنے کے لئے اپنے کرکٹ فیصلوں کو شکل دینے میں مدد کرے گا۔ میں گزشتہ 9 سالوں میں انل کمبلے کی شاندار قیادت کے لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جس میں ڈی آر ایس کے زیادہ مستقل اور مسلسل درخواست کے ذریعہ بین الاقوامی کھیل کے معیار میں سدھار ہوا۔ اسی کے ساتھ مشتبہ گیند بازی عمل کو سمجھنے کے لئے ایک مضبوط عمل شامل ہے۔

      ئی سی سی صدر نے کہا، ’میں گزشتہ 9 سالوں میں انل کمبلے کی شاندار قیادت کے لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔
      ئی سی سی صدر نے کہا، ’میں گزشتہ 9 سالوں میں انل کمبلے کی شاندار قیادت کے لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔


      افغانستان سے متعلق ہوگا فیصلہ

      آئی سی سی بورڈ نے منگل کو کئی اہم فیصلے لئے، جن میں سب سے اہم فیصلہ افغانستان میں حال ہی میں سرکاری تبدیلی کے بعد کرکٹ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم کی تشکیل کرنی ہے۔ طالبان کی حکومت سازی کے بعد سے افغانستان میں کھیل کے مستقبل سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے۔ خاص طور پر خواتین کرکٹ کو لے کر۔ ایسے میں حال ہی میں کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف اپنی تاریخی واحد ٹسٹ کو ملتوی کر دیا۔

      عمران خواجہ کو ملی ذمہ داری

      عمران خواجہ کو اس گروپ کا صدر نامزد کیا گیا ہے، جس میں راس میک کولم، لاسن نائیڈو اور رمیز راجہ شامل ہیں۔ گریگ بارکلے نے کہا، ’آئی سی سی بورڈ مردوں اور خواتین دونوں کے کرکٹ آگے بڑھانے کے لئے افغانستان کرکٹ کو حمایت جاری رکھنے کے لئے پابند عہد ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’ہمیں یقین ہے کہ ایسا ہونے کا سب سے موثر طریقہ یہ ہوگا کہ ہم اپنے اراکین کو نئی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کے ذریعہ اسے حاصل کرنے کی کوششوں میں حمایت دیں‘۔

      انہوں نے کہا، ’کرکٹ افغانستان میں مثبت تبدیلی کو متاثر کرنے کی پوزیشن میں ہونے کے لئے خوش قسمت ہوں، کیونکہ قومی مرد ٹیم ایک نوجوان آبادی والے ملک میں بہت فخر اور اتحاد کی مثال ہے، جس نے سب سے زیادہ اتھل پتھل اور تبدیلی کا تجربہ کیا ہے۔ ہمیں اس صورتحال کا تحفظ کرنا چاہئے اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے ذریعہ تبدیلی کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا جاری رکھنا چاہئے، لیکن صورتحال کو باریکی سے نگرانی کرنا اور اس کے مطابق کوئی بھی فیصلہ لینا جاری رکھیں گے‘۔

      ٹسٹ چمپئن شپ کے فارمیٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

      بورڈ نے عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے موجودہ فارمیٹ میں بنے رہنے کا فیصلہ کیا، جہاں 9 ٹیمیں دو سال کی مدت میں کھیلتی ہیں، جس میں کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوتی ہیں۔ ونڈے عالمی کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد 2027 ایڈیشن کے لئے پھر سے بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔ آئی سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ سابقہ متعینہ کٹ آف صورتحال پر رینکنگ میں ٹاپ 10 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے لئے خود بخود کوالیفائی ہو جائیں گی۔ باقی سلاٹ کوالیفائر کے ذریعہ طے کی جائیں گی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی ٹیم کی ’حرکت‘ سے میزبان بنگلہ دیش میں ہنگامہ، پابندی عائد کرنے کا کیا جانے لگا مطالبہ


      بورڈ نے آئی سی سی خواتین کمیٹی میں کرکٹ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جانی گریو کی  تقرری کو منظوری دی۔ آئی سی کے مطابق، آگے چل کر، فرسٹ کلاس اسٹیٹس اور لسٹ اے کی درجہ بندی خواتین کی کرکٹ پر بھی لاگو ہوگی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: