بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے کہا- روہت شرما صرف 70 فیصد فٹ
بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی کا خیال ہے کہ روہت شرما صرف 70 فیصد فٹ ہیں روہت 18 اکتوبر کو کنگس الیون پنجاب کےخلاف رن بناتے ہوئے بائیں ہیمسٹرنگ میں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ ممبئی میں اگلے 4 میچ نہیں کھیلے، لیکن وہ آخری لیگ میچ، پہلا کوالیفائر اور فائنل میں کھیلے۔
- UNI
- Last Updated: Nov 14, 2020 11:07 AM IST

بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے کہا- روہت شرما صرف 70 فیصد فٹ
نئی دہلی: ممبئی انڈینس کو پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن بنانے والے روہت شرما نے فائنل میں دہلی کیپیٹلس کے خلاف میچ میں 68 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی، لیکن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کا خیال ہے کہ روہت شرما صرف 70 فیصد فٹ ہیں روہت 18 اکتوبر کو کنگس الیون پنجاب کے خلاف رن بناتے ہوئے بائیں ہیمسٹرنگ میں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ ممبئی میں اگلے چار میچ نہیں کھیلے۔ لیکن وہ آخری لیگ میچ، پہلا کوالیفائر اور فائنل میں کھیلے۔ فائنل میں انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے 68 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔
جب قومی سلیکٹروں نے دورہ آسٹریلیا کے لئے ونڈے، ٹی-20 اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا تو روہت شرما کو نااہل قرار دیتے ہوئے کسی بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ بہت تنقید ہوئی کیونکہ روہت پریکٹس کر رہے تھے۔ اس کے بعد روہت شرما نے ممبئی میں آخری تین میچ کھیلے جس میں کوالیفائر اور فائنل شامل تھے۔ آئی پی ایل کے فائنل سے ایک روز قبل سلیکٹرز کے روہت سے گفتگو کے بعد اسے آسٹریلیا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آرام دیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی پوری فٹنس دوبارہ حاصل کرسکیں۔ روہت کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے لئے چار ٹیسٹ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ہندوستان کا آسٹریلیا دورہ 27 نومبر سے شروع ہوگا اور 19 جنوری تک چلے گا۔

بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی کا خیال ہے کہ روہت شرما صرف 70 فیصد فٹ ہیں روہت 18 اکتوبر کو کنگس الیون پنجاب کے خلاف رن بناتے ہوئے بائیں ہیمسٹرنگ میں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ ممبئی میں اگلے چار میچ نہیں کھیلے۔ لیکن وہ آخری لیگ میچ، پہلا کوالیفائر اور فائنل میں کھیلے۔