ہوم » نیوز » اسپورٹس

سوربھ گانگولی کی سرگرمیوں نے بنگال کی سیاست میں مچائی ہلچل: جانئے کیسے

مغربی بنگال کی موجودہ سیاست میں دیدی کا مقابلہ کرنے کے لئے بی جے پی کو دادا کی تلاش ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ تلاش سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) پر آکر ختم ہوتی ہے۔ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے گزشتہ رات بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور آج صبح دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔

  • Share this:
سوربھ گانگولی کی سرگرمیوں نے بنگال کی سیاست میں مچائی ہلچل: جانئے کیسے
سوربھ گانگولی نے گزشتہ رات بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی

مغربی بنگال کی موجودہ سیاست میں دیدی کا مقابلہ کرنے کے لئے بی جے پی کو دادا کی تلاش ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ تلاش سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) پر آکر ختم ہوتی ہے۔ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے گزشتہ رات بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور آج صبح دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔ سوربھ گانگولی کی دہلی روانگی کے ساتھ ہی بنگال کے سیاسی گلیاروں میں یہ شور سنائی دے رہا ہے کہ سوربھ گانگولی بھی بی جے پی کا دامن تھام سکتے ہیں۔


حالانکہ سوربھ گانگولی نے ان قیاس آرائیوں کو غلط بتایا ہے لیکن کہا یہی جارہا ہے کہ دادا سوربھ گانگولی سیاست میں بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔ بنگال اسمبلی الیکشن کے پیشِ نظر جس طرح کئی بڑے لیڈران و دانشور طبقہ مختلف پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں ایسے میں سوربھ گانگولی کی گورنر سے ملاقات کو خاص مانا جارہا ہے۔


بی جے پی کے ریاستی صدر و ایم پی دلیپ گھوش نے امید جتائی ہے کہ اگر دادا بی جے پی کا ساتھ دیں گے تو پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔ سوربھ گانگولی کو بنگال کا مہاراجہ کہا جاتا ہے کرکٹ میں اپنے خاص انداز کے لئے سوربھ گانگولی کو دنیا بھر میں مقبولیت ملی لیکن بنگال کا یہ دادا لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے ایسے میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی الیکشن میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی بی جے پی کو ایسے ہی چہرے کی تلاش ہے جس کے سہارے لوگوں کے دلوں کو جیتا جاسکے۔

Published by: sana Naeem
First published: Dec 28, 2020 04:33 PM IST