اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سوربھ گانگولی نہیں چھوڑ رہے ہیں صدرکا عہدہ، BCCI کی طرف سے آئی بڑی جانکاری

    سوربھ گانگولی (Sourav ganguly) جلد نئی اننگ کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خود اس کی جانکاری دی۔ اس کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہ جلد بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں، لیکن بورڈ کی طرف سے ان کے صدر عہدے چھوڑنے کی بات کی تردید کردی گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سوربھ گانگولی (Sourav ganguly) جلد نئی اننگ کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر خود اس کی جانکاری دی۔ اس کے بعد سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہ جلد بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں، لیکن بورڈ کی طرف سے ان کے صدر عہدے چھوڑنے کی بات کی تردید کردی گئی ہے۔ سوربھ گانگولی کے لمبے وقت سے سیاست میں آنے کی باتیں ہوتی رہی ہیں، لیکن انہوں نے خود اس پر اب تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ گزشتہ دنوں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا فائنل کھیلا گیا تھا۔ یہاں گانگولی بھی موجود تھے۔

      سوربھ گانگولی نے سوشل میڈیا پر لکھا، 2022 بتاتا ہے کہ 1992 سے میرے کرکٹ کی شروعات کے 30 سال ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد سے اب تک کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ سب سے اہم بات، اس کی وجہ سے مجھے آپ کا سپورٹ بھی ملا ہے۔ میں اس ہر شخص کا شکر گزار ہوں، جو میرا اس سفر کا ساتھی رہا ہے۔ مجھے سپورٹ کیا ہے اور میری مدد کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ آج میں کچھ نیا کرنے کی پلاننگ کر رہا ہوں۔ اس سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جاسکے گی۔ مجھے امید ہے کہ آپ کا سپورٹ مجھے اسی طرح ملتا رہے گا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوربھ گانگولی صدر عہدے نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

      اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے مدت

      سوربھ گانگولی کا صدر عہدہ کی مدت اس سال اکتوبر میں ختم ہو رہا ہے۔ لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے مطابق، کوئی شخص اگر اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ بی سی سی آئی میں مسلسل 6 سال تک عہدیدار رہا ہو، تو اس کے لئے 3 سال تک کولنگ آف پیریڈ میں جانا لازمی ہے۔ سوربھ گانگولی اس سے پہلے بنگال کرکٹ کے ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری اور بعد میں صدر رہ چکے ہیں۔

      سوربھ گانگولی کی مدت کے دوران کئی تنازعہ بھی ہوا۔ جیسے وراٹ کوہلی سے کپتانی لئے جانے کا تنازعہ۔ انہوں نے راہل دراوڑ اور وی وی ایس لکشمن کو اہم ذمہ داری بھی ہے۔ راہل دراوڑ ابھی ٹیم انڈیا کے کوچ ہیں جبکہ لکشمن این سی اے کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: