اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سوربھ گانگولی نے اپنے ٹوئٹ پر کیا انکشاف، بتایا-کیا ہےکچھ نیا شروع کرنے کی سچائی؟

    ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار سوربھ گانگولی نے بدھ کو ایک ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کچھ نیا شروع کرنے کی بات کہی۔ اس کے بعد تمام طرح کی قیاس آرائی کی جانے لگی کہ وہ سیاست شروع کریں گے یا راجیہ سبھا جائیں گے یا پھر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ اب انہوں نے خود اس بارے میں جانکاری دی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سوربھ گانگولی نے بدھ کو ایک ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کچھ نیا شروع کرنے کی بات کہی۔ اس کے بعد تمام طرح کی قیاس آرائی کی جانے لگی۔ کسی نے انہیں راجیہ سبھا ٹکٹ دینے کی بات کہی تو کسی نے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی۔ اتنا ہی نہیں، یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے اس خبرکو خارج کردیا۔

      اب سوربھ گانگولی نے خود ہی تمام قیاس آرائیوں پربریک لگا دیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار سوربھ گانگولی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ورلڈ وائڈ ایجوکیشنل ایپ لانچ کیا ہے۔ وہ ٹوئٹ اسی کو لے کر کیا تھا۔

      اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، سوربھ گانگولی نے کولکاتا میں کہا، ‘میں نے ایک ایجوکیشنل ایپ کو لانچ کیا ہے‘۔ اس سے پہلے سوربھ گانگولی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ‘سال 2022 میرے کرکٹ کی زندگی کا 30واں سال ہے۔ 1992 میں میں نے کرکٹ کی شروعات کی تھی۔ تب سے اس کھیل نے مجھے بہت کچھ دیا۔ سب سے ضروری کرکٹ کے سبب ہی آپ لوگوں کا سپورٹ ملا۔ میں ان سبھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اس سفر میں مدد کی، مجھے حمایت دی اور یہاں تک پہنچایا۔

      سوربھ گانگولی نے مزید لکھا تھا، ’آج میں کچھ ایسا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، جس سے مجھے لگے کہ اس سے بہت لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ مجھے بھروسہ ہے کہ زندگی کے اس نئے باب میں بھی آپ سب مجھے اسی طرح اپنی حمایت دیتے رہیں گے‘۔

      بنگال ٹائیگر کے نام سے مشہور سوربھ گانگولی نے ایک بہت جذباتی پیغام لکھا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ 1992 میں انہوں نے کرکٹ میں اپنا سفر شروع کیا۔ اب اس کے 30 سال ہوچکے ہیں۔ تب سے کرکٹ نے انہیں کافی کچھ دیا ہے۔

      واضح رہے کہ امت شاہ کے گزشتہ دنوں سوربھ گانگولی کی رہائش گاہ پر جانے سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں کہ سابق کرکٹر جلد ہی سیاست میں ہاتھ آزما سکتے ہیں۔ حالانکہ رات کے کھانے کو ایک قریبی خاندانی تعلقات بتایا گیا، جس کی سوربھ گانگولی، ان کی اہلیہ ڈونا گانگولی، سوربھ کے بڑے بھائی اسنیہ شیش گانگولی اور فیملی کے دیگر اراکین نے میزبانی کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: