کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے صدر سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) کے جمعرات کو کئی میڈیکل ٹسٹ کئے جائیں گے، جس کے بعد ہی علاج کے اگلے قدم کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ سوربھ گانگولی کا علاج کر رہی پینل میں شامل ایک سینئر ڈاکٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی کو بدھ کو سینے میں بے چینی کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی اینجیو گرافی کئے جانے کا امکان ہے۔ سبھی ٹسٹ کے بعد ڈاکٹر اس کے بعد فیصلہ لیں گے کہ دوسرا اسٹنٹ ڈالنا ضروری ہے یا نہیں۔
سینئر ڈاکٹر نے کہا، ’سوربھ گانگولی کو کل رات اچھی نیند آئی۔ انہوں نے صبح ہلکا ناشتہ کیا۔ ان کے کئی ٹسٹ آج ہونے ہیں، جس کے بعد آگے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا’۔ مشہور امراض قلب دیوی شیٹی بھی شام کو یہاں پہنچ سکتے ہیں۔ وہ ٹسٹ رپورٹ دیکھنے کے بعد سوربھ گانگولی کا علاج کر رہے ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے’۔
ڈاکٹر نے کہا، ’ایک بار جانچ کے نتائج آنے پر ہم طے کریں گے کہ ان کی شریانوں میں رکاوٹ ہٹانے کے لئے دو اسٹنٹ ڈالنے ہیں یا نہیں’۔ فیملی کے ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صبح سوربھ گانگولی کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ وہیں سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما اشوک بھٹا چاریہ بھی اسپتال پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ کولکاتا پولیس نے بیہالا واقع ان کی رہائش گاہ سے آسانی سے اسپتال پہنچانے کے لئے گرین کاریڈور بنایا۔ اس سے پہلے اس ماہ کے آغاز میں ہندوستان کے سابق کپتان سوربھ گانگولی کو ورزش کرتے ہوئے سینے میں درد اٹھا تھا۔ ان کے علاوہ کے لئے 9 رکنی میڈیکل ٹیم بنائی گئی تھی۔ ڈاکٹر دیوی شیٹی، آر کے پانڈا، سیموئل میتھیو، اشون مہتا اور نیویارک سے شمن کے شرما جیسے ماہرین سے رائے لینے کے بعد دل کی نسوں میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔