اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وراٹ کوہلی کے بیان سے بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی ناراض، بھیجنے والے تھے نوٹس، لیکن

    خبر کے مطابق، وراٹ کوہلی کے بیان کے بعد سوربھ گانگولی بری طرح ناراض ہوگئے تھے اور انہوں نے نوٹس بھیجنے تک کی تیاری کرلی تھی۔ ایک بی سی سی آئی ذرائع نے کہا، ’گانگولی بیان کے بعد کوہلی کو وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے کے حق میں تھے۔ حالانکہ بورڈ کے دیگر اراکین کے منانے کے بعد انہوں نے ایسا نہیں کیا‘۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سوربھ گانگولی (Sourab Ganguly) اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے درمیان تلخ رشتوں کو لے کر ایک بڑی خبر آرہی ہے۔ جنوبی افریقہ سیریز سے پہلے وراٹ کوہلی سے ونڈے ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی تھی۔ اس سے پہلے وہ ٹی 20 کی کپتانی چھوڑ چکے تھے۔ اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوہلی نے کہا تھا کہ ان سے کبھی بھی ٹی 20 کی کپتانی نہیں چھوڑنے کو کہا گیا تھا۔ وہیں بی سی سی آئی (BCCI) صدر سوربھ گانگولی نے اس سے پہلے جانکاری دی تھی کہ انہوں نے وراٹ کوہلی سے ٹی 20 کی کپتانی نہیں چھوڑنے کو کہا تھا۔ حالانکہ اب وراٹ کوہلی ٹیم انڈیا (Team India) کی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں۔

      انڈیا اہیڈ نیوز کی خبر کے مطابق، وراٹ کوہلی کے بیان کے بعد سوربھ گانگولی بری طرح ناراض ہوگئے تھے اور انہوں نے نوٹس بھیجنے تک کی تیاری کرلی تھی۔ ایک بی سی سی آئی ذرائع نے کہا، ’گانگولی بیان کے بعد کوہلی کو وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے کے حق میں تھے۔ حالانکہ بورڈ کے دیگر اراکین کے منانے کے بعد انہوں نے ایسا نہیں کیا‘۔ جانکاری کے مطابق، وراٹ کوہلی نے ٹسٹ کی کپتانی چھوڑنے سے پہلے سوربھ گانگولی کو جانکاری نہیں تھی۔ انہوں نے بورڈ کے سکریٹری جے شاہ (Jay Shah) کو اس بارے میں بتایا تھا۔

      چیتن شرما بھی گانگولی کے حق میں آئے

      حالانکہ چیف سلیکٹر چیتن شرما (Chetan Sharma) نے بعد میں کہا تھا کہ جب وراٹ کوہلی نے ٹی20 کی کپتانی چھوڑنے کے بارے میں کہا تھا، تب سبھی نے ان سے دوبارہ اس پر غور کرنے کو کہا تھا۔ اس کے بعد ہم نے انہیں ونڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا، کیونکہ لمیٹیڈ اوور کے دو کپتان نہیں ہوسکتے تھے۔ کوہلی نے بعد میں روہت شرما (Rohit Sharma) کو ٹی20 اور ونڈے ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔

      شکست کے بعد دیا ٹسٹ کی کپتانی سے استعفیٰ

      ٹیم انڈیا ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ ٹسٹ سیریز میں اسے(India vs South Africa)  1-2 سے ہار ملی تھی۔ اسی کے بعد وراٹ کوہلی نے ٹسٹ کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد سابق عظیم کھلاڑی سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) نے کہا کہ وراٹ کوہلی نے شکست کے سبب استعفیٰ نہیں دیا۔ انہیں خوف تھا کہ بورڈ ان سے ٹسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھین سکتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: