ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد عامراورآفریدی کے قہرکا سامنا نہیں کرسکے جنوبی افریقہ کے بلے باز

پاکستان کے 181 رنوں کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 223 رنوں پرآوٹ ہوگئی۔ افریقی ٹیم نے 42 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

  • Share this:
محمد عامراورآفریدی کے قہرکا سامنا نہیں کرسکے جنوبی افریقہ کے بلے باز
پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو بڑے اسکورسے روک دیا۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے تین ٹسٹ میچوں کی سیریزمیں پاکستانی گیند بازوں نے بھی جنوبی افریقہ کو بڑا اسکوربنانے سے روک دیا ہے۔ پاکستان کے 181 رنوں کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 223 رنوں پرآوٹ ہوگئی ہے۔ حالانکہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگ کی بنیاد پرپاکستان سے 42 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔


سنچورین میں کھیلے جارہے اس ٹسٹ میچ میں خاص بات یہ رہی کہ دونوں طرف سے کوئی بھی بلے بازسنچری نہیں بناسکا۔ بلکہ دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک ایک نصف سنچری بنائی گئی۔ پاکستان کی طرف سے بابراعظم نے نصف سنچری بنائی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹی بئومانے 54 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ ڈی کاک نے 45 رنوں کی اننگ کھیلی اوروہ نصف سنچری سے محروم رہ گئے۔


پاکستان کی طرف سے محمد عامراورشاہین شاہ آفریدی نے 4 -4 وکٹ حاصل کئے جبکہ حسن علی کے کھاتے میں دو وکٹ آیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈی اولیویئر نے 6 بلے بازوں کو آوٹ کیاتھا وہیں ٹگیسو برادا کو تین وکٹ ملے تھے اورڈین اسٹین کے کھاتے میں پاکستان کے اسٹارسلامی بلے بازفخرزمان کا وکٹ گیا تھا۔


اس سے قبل گزشتہ روزپاکستان کی پوری ٹیم محض 181 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ بابر اعظم نے 71 رنوں کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے نصف سنچری بنانے والے وہ واحد بلے باز رہے جبکہ اظہرعلی نے 36 رن بنائے جبکہ گیند باز حسن علی نے 21 رنوں کا تعاون دیا۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق، کپتان سرفرازاحمد اورآخری بلے باز کے طورپر آئے شاہین شاہ آفریدی صفرپرآوٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈی اولیویئر نے 6 بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ جبکہ ٹگیسوربادا کو تین وکٹ ملے اورڈیل اسٹین کے کھاتے میں فخزمان کا وکٹ گیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 47 اووروں میں 181 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔
First published: Dec 27, 2018 03:45 PM IST