اوپنر کونٹن ڈی کاک (83) کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو بدھ کے روز پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میچ سات وکٹ سے ہراکر پانچ میچوں کی یک روزہ سیریز2۔3 سے جیت لی۔
پاکستان نے افتتاحی بلے بازفخر زمان (70) کی شاندار نصف سنچری اور آٹھویں نمبر کے بلے بازعماد وسیم کے ناٹ آؤٹ 47 رنوں کی جارحانہ باری کی بدولت 50 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 240 رن بنائے لیکن یہ اسکور میزبان ٹیم کے لئے ناکافی تھا۔ جنوبی افریقہ نے محض 40 اووروں میں 241 رن بنا کرسیریز اپنے نام کرلی۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ نے پاکستان سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0۔3 سے جیت لی تھی۔ دونوں ٹیمیں اب تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلیں گی۔
ڈی کاک نے محض 58 گیندوں پر 11چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 83 رن بنائے، ان کی اس زبردست باری نے جنوبی افریقہ کے لئے جیت کا ہدف آسان بنا دیا۔ ہاشم املہ نے 14 اور ریجا ہینڈرکس نے 33 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 34رن بنائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔