اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر: ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

    ہاشم آملہ: فائل فوٹو

    ہاشم آملہ: فائل فوٹو

    ہاشم آملہ نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جو بھی مجھے شہرت ملی، اس کے لئے اللہ کا شکریہ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ میرا یہ سفر فخر سے کم نہیں تھا‘‘۔

    • Share this:
      جنوبی افریقہ کے افتتاحی بلے باز ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ آملہ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ حالانکہ آملہ ٹی 20 لیگس میں کھیلتے رہیں گے۔

      ہاشم آملہ نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جو بھی مجھے شہرت ملی، اس کے لئے اللہ کا شکریہ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ میرا یہ سفر فخر سے کم نہیں تھا۔ میں نے اس بے مثال سفر کے دوران کافی کچھ سیکھا۔ میں نے اس دوران کئی دوست بنائے۔ میں اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے لئے دعائیں مانگیں۔ انہی کی وجہ سے میں جنوبی افریقہ کے لئے کرکٹ کھیل پایا‘‘۔

      اپنے 15 سال کے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں ہاشم آملہ نے 55سنچریاں اور 88 نصف سنچریاں لگائیں۔ ہاشم آملہ نے جنوبی افریقہ کے لئے 124 ٹیسٹ میں 46.64 کے اوسط سے 9282 رن بنائے۔
      First published: