جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز ہاشم آملہ ہفتہ کوپریکٹس سیشن کے دوران بلے بازی کرنے نہیں آئے۔ انہیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے تیزگیند باز جوفرا آرچرکی گیند سے سرپرچوٹ لگی تھی۔ آرچرکی گیند ان کے ہیلمیٹ پرآکرلگی تھی۔ اس کے بعد انہیں میدان چھوڑکرباہرجانا پڑا تھا۔ حالانکہ بعد میں وہ میدان پرلوٹے تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ ابھی تک اس جھٹکے سے نہیں ابھرے ہیں۔ جنوبی افریقہ کا اگلا میچ اب بنگلہ دیش سے آج اتوارکوکھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ کو لگ سکتا ہے ڈبل جھٹکا جنوبی افریقی ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ہاشم آملہ کوسرپرہلکی چوٹ آئی تھی۔ اس کے بعد ان کے کئی ٹسٹ کئے گئے تھے۔ ان میں ان کی چوٹ سنگین نہیں تھی، لیکن ہفتہ کوپریکٹس سیشن میں نہیں اترنے کے بعد ہاشم آملہ کی صحت کولےکرپھرسے سوال اٹھے ہیں۔ وہ ان دنوں روزے بھی رکھ رہے ہیں، اگروہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نہیں اترتے ہیں توجنوبی افریقہ کےلئے یہ ڈبل جھٹکا ہوگا۔ پہلےمیچ میں تیزگیند بازڈیل اسٹین چوٹ کے سبب نہیں کھیلے تھے۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی ان کےکھیلنے پرخدشہ بنا ہوا ہے۔
ہارسے شروع ہوا تھا سفرکرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی مہم شکست سے شروع ہوئی ہے۔ پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نےاسے 104 رن کے بڑے فرق سے ہرایا تھا۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 311 رن کا اسکورکھڑا کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز کونٹن ڈی کاک کی نصف سنچری کےباوجود پوری ٹیم 207 رن پرسمٹ گئی تھی۔
انگلینڈ کی جیت کے ہیروبین اسٹوکس رہے، جنہوں نے دو وکٹ لئے، ایک رن آوٹ کیا اور سب سے زیادہ 89 رن بھی بنائے۔ انہیں 'مین آف دی میچ' سے نوازا گیا۔ انگلینڈ کی طرف سے 4 بلے بازوں نے50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلی گئی۔ اسٹوکس نے سب سے زیادہ 89 رنوں کی اننگ کھیلی۔ رائے نے 54، روٹ نے 51، مورگن نے 57 رن بنائے۔ ورلڈ کپ میں ایسا پہلی بارہوا ہے، جب انگلینڈ کے 4 بلے بازوں نے ایک اننگ میں نصف سنچریاں لگائی ہوں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 5 جون کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔ یہ ٹیم انڈیا کا پہلا مقابلہ ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔