ہوم » نیوز » اسپورٹس

جنوبی افریقہ کی ٹیم پر لگ سکتی ہے پابندی، بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے رباڈا اور ڈی کاک جیسے اسٹار

 جنوبی افریقہ (South Africa) کی ٹیم اس سے پہلے سال 1970 میں بھی پابندی کا سامنا کرچکی ہے۔

  • Share this:
جنوبی افریقہ کی ٹیم پر لگ سکتی ہے پابندی، بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے رباڈا اور ڈی کاک جیسے اسٹار
جنوبی افریقہ کی ٹیم پر لگ سکتی ہے پابندی

جنوبی افریقہ (South Africa) کی کرکٹ ٹیم پر بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ جمعرات کو جنوبی افریقہ کی حکومت نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ ’کرکٹ ساوتھ افریقہ’ کو معطل کردیا ہے۔ حکومت یہ قدم آئی سی سی (ICC) کے ضوابط کے خلاف ہے، جس کے مطابق کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ میں وہاں کی حکومت کی مداخلت نہیں ہوسکتی ہے۔ ایسے میں جنوبی افریقہ پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔


جنوبی افریقہ بورڈ کی لمبے وقت سے چل رہی جانچ


گزشتہ کافی وقت سے بورڈ نسل واد، بدعنوانی اور کھلاڑیوں کی تنخواہ جیسے موضوعات کو لے کر تنازعہ کا سامنا کر رہا تھا۔ جنوبی افریقن اسپورٹس اینڈ اولمپک کمیٹی نے خط لکھ کر بورڈ کے سبھی افسران کو عہدے سے ہٹنے کے لئے کہا ہے۔ ایس اے ایس سی او سی جنوبی افریقہ کی خاص باڈی ہے، جو ملک کو حکومت اور اسپورٹس فیڈریشن کے درمیان برج کا کام کرتی ہے۔ جنوبی افریقن اسپورٹس اینڈ اولمپک کمیٹی نے گزشتہ سال کرکٹ جنوبی افریقہ میں پھیلی بدعنوانیوں میں جانچ شروع کی تھی۔ جانچ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی کرکٹ جنوبی افریقہ کے خلاف یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔


کیا کہتے ہیں آئی سی سی کے ضوابط

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضوابط کے مطابق کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک میں ٹیم کو مینیج کرنے والا ادارہ آزاد ہونا چاہئے۔ اس ادارہ پر حکومت کا کسی بھی طرح کرکٹ بورڈ پر کنٹرول نہیں ہونا چاہئے۔ بورڈ کو معطل کرنے والا جنوبی افریقہ کا ادارہ وہاں کی حکومت کا حصہ ہے، ایسے میں ان کا یہ قدم آئی سی سی کے ضوابط کے خلاف ہے۔ آئی سی سی حکومت کے اس قدم کے خلاف معاملہ سلجھنے تک جنوبی افریقی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے پابندی عائد کرسکتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 11, 2020 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading