ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹسٹ دلچسپ موڑ میں داخل، آخری دن ہوگا تھریلر

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا کرکٹ ٹسٹ دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ پاکستان نے اتوار کو چوتھے دن اپنی دوسری اننگ میں 298 رن بنائے اور جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کے لئے 370 رن کا مشکل ہدف رکھا۔ جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹمپ تک ایک وکٹ کھوکر 127 رن بنالئے ہیں۔

  • Share this:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹسٹ دلچسپ موڑ میں داخل، آخری دن ہوگا تھریلر
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹسٹ دلچسپ موڑ میں داخل

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا کرکٹ ٹسٹ دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ پاکستان نے اتوار کو چوتھے دن اپنی دوسری اننگ میں 298 رن بنائے اور جنوبی افریقہ کے سامنے جیت کے لئے 370 رن کا مشکل ہدف رکھا۔ جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسٹمپ تک ایک وکٹ کھوکر 127 رن بنالئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کو پیر کو میچ کے پانچویں اور آخری دن 243 رن بنائے ہیں جبکہ پاکستان کو 9 وکٹ کی ضرورت ہے۔


پاکستان نے صبح 6 وکٹ 129 رن سے اپنی اننگ کو آگے بڑھایا۔ محمد رضوان نے 28 اور حسن علی نے صفر سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ محمد رضوان نے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے تعاون سے پاکستان کو دوسری اننگ میں 298 رن تک پہنچایا۔ محمد رضوان 204 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 115 رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔


شعیب اختر نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گیند بازی اور فیلڈنگ  ٹی-20 کرکٹ کی طرح لگ رہی ہے۔ 
شعیب اختر نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گیند بازی اور فیلڈنگ  ٹی-20 کرکٹ کی طرح لگ رہی ہے۔



حسن علی نے پانچ، یاسر شاہ نے 23 اور دسویں نمبر کے بلے باز نعمان علی نے 78 گیندوں میں 6 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رن بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے نے 26 اوور میں 64 رن پر پانچ وکٹ اور کیشو مہراج نے 38 اوور میں 118 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ کگیسو ربادا نے 34 رن پر دو وکٹ لئے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایڈن مارکرم 131 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رن اور ریسی وان ڈیر ڈوسین 94 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 48 رن بناکر کریز پر ہیں۔ دونوں دوسرے وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت داری میں 94 رنوں کا اضافہ کرچکے ہیں۔


شعیب اختر نے اٹھائے پاکستان کی گیند بازی پر سوال

دوسری اننگ میں پاکستان کی گیند بازی دیکھ کر شعیب اختر کو کافی مایوسی ہوئی۔ ایک پاکستانی ٹی وی چینل پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گیند بازی اور فیلڈنگ  ٹی-20 کرکٹ کی طرح لگ رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو متنبہ کیا کہ اگر صبح کے سیشن میں پاکستان نے 3-2 وکٹ نہیں لئے تو جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم یہ ٹسٹ میچ جیت سکتی ہے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 07, 2021 11:57 PM IST